اتر پردیش

سلطانپور میں باراتيوں کی کار نہر میں پلٹی، چار افراد ہلاک، سات زخمی

سلطانپور: اترپردیش میں سلطانپور کے جے سنگھ کوتوالی علاقے میں اتوار کو باراتيوں سے بھری ایک گاڑی بے قابو ہوکر نہر میں پلٹ گئی جس پر سوار چار باراتيو ں کی ڈوبنے سے موت ہوگئی۔ پولس ذرائع کے مطابق ضلع جونپور کے مہراج گنج علاق ہ کے لهمن گاؤں کے باشندے محمد یونس کے بیٹے احسان کی بارات سلطانپور کے جے سنگھ علاقہ میں كرتوروا گاؤں کے باشندے محمد وسیم کے یہاں آئی تھی۔ شادی انجام پانے کے بعد شام کو گاڑی میں سوار کچھ باراتي واپس آ رہے تھے۔

اس دوران پیڑھی-ديارہ روڈ پر شاردا سیکشن 16 کے نزدیک باراتيو ں سے بھری کار بے قابو ہو گئی اور پلیا سے ٹکراکر نہر میں جا گری۔ اس حادثے میں گاڑی میں سوار چار باراتيو ں کی موت ہوگئی۔ موقع پر پہنچی پولیس اور دیگر باراتيو ں نے مرنے والوں کی شناخت جونپور کے سجان گنج کے باشندے پنٹو یادو (26)، شاہ رخ خان (24) اور پلک دھاری (38) کے طورپر کی ہے جبکہ ایک کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close