فلم

’سلمان خان میرے لیے بھائی سے بڑھ کر ہیں‘

ممبئی:بالی ووڈ کنگ شاہ رخ کا کہنا ہے کہ اْن کے لیے سلمان خان ایک بھائی سے بڑھ کر کیا ہوسکتے ہیں۔اخبار کے مطابق شاہ رخ خان کیایک مداح نے ان کو مخاطب کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سوال کیا کہ ’سلمان خان کو ایک لفظ میں بیان کریں‘ جس کے جواب میں شاہ رخ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’بھائی سیبڑھ کر کیا ہوسکتا ہے۔‘اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ’ کسی بھی میرے جیسے شخص کے لیے جس نے اپنے ماں باپ کو بچپن میں کھو دیا اْس کے لیے سلمان کو بیان کرنے کا بہترین لفظ بھائی ہے۔‘شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم ’زیرو‘ کے حوالے سے بتایا کہ بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان نے انہیں بلایا اور یہ فلم کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا ہے جب شاہ رخ سلمان خان کی تعریف کرتے دکھائی دیے ہیں اس سے قبل بھی انہوں نے کہا تھا کہ ’سلمان خان ایک بہترین انسان ہیں۔ ‘میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان اور شاہ رخ خان اپنے کیرئیر میں 6 فلموں میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں جن میں ’کرن ارجن، کچھ کچھ ہوتا ہے، ہم تمہارے ہیں صنماور دیگر شامل ہیں۔اس کے علاوہ شاہ رخ سلمان کی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرچکے ہیں جبکہ سلومیاں بھی کنگ خان کی نئی آنے والی فلم ’زیرو‘ میں مہمان اداکارکے طور پر جادو دیکھاتے نظر آئیں گیتاہم ایک رپورٹ کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی کی نئی فلم میں دونوں اداکار ایک ساتھ کام کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close