فلم

سلور اسکرین پر ایک بار پھر سلمان اور روینہ کی جوڑی نظر آئے گی

ممبئی، بالی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان اور مست مست گرل روینہ ٹنڈن کی جوڑی ایک بار پھر سلور اسکرین پر دھوم مچاتی نظر آسکتی ہے۔
سلمان خان اور روینہ ٹنڈن کی جوڑی فلموں کافی پسند کی جاتی رہی ہے۔ سلمان اپنے ریالٹی شو دس کا دم میں روینہ ٹنڈن کے ساتھ نظر آنے والے۔ سلمان اور روینہ آخری بار فلم کہیں پیار نہ ہوجائے میں نظر آئے تھے۔ 18 سال بعد ایک بار پھر یہ جوڑی فلم میں ایک ساتھ نظر آسکتی ہے۔
خبریں ہیں کہ روینہ دس کا دم کے میزبان سلمان کے ساتھ گیم کھیلنے کے لئے سلیبریٹی گیسٹ کے طور پر مدعو کی گئی ہیں۔ وہ اس شو کے لئے بدھ کے روز شوٹنگ کریں گی۔ جب روینہ سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ زندگی کی ہر اسٹیج پر ہر کسی کا کوئی نہ کوئی دوست ہوتا ہے۔ وہ کافی لکی ہیں جس کا ہر اسٹیج پر ایک دوست ہے۔ وہ خوبصورت دل والے شخص ہیں وہ میرے ساتھ اس وقت کھڑے رہے جب میں اسٹار ڈم پروڈیوس کررہی تھی۔ میں واقعی ان سے پیار کرتی ہوں۔
یو این آئی۔ این یو۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close