بہارسیمانچل

سمری بختیار پور میں سیمینار اور لائبریری کا سنگ بنیاد25کو

سہرسہ،: المسلم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن، سمری بختیار پور کے زیر اہتمام بہار اردو اکیڈمی پٹنہ کے تعاون سے سمری بختیار پور کے مدرسہ فیض قاسم مغربی پہاڑ پور میں ایک روزہ سیمینار بعنوان ” قومی یکجہتی میں اردو کا کردار” کا انعقاد کیا گیا ہے. آئندہ 25 اگست کو جناب پروفیسر سید قسیم اشرف کے زیر سرپرستی منعقدہ اس سیمینار کے مہمان خصوصی جناب چودھری محمد فاروق صلاح الدین ہونگے اور کلیدی خطبہ اردو روزنامہ انقلاب پٹنہ کے بیورو چیف اور مشہور صحافی جناب اسفر فریدی پیش کرینگے. انجمن ترقی اردو سہرسہ کے صدر جناب شاہد علی علیگ کی صدارت میں منعقد اس پروگرام کا افتتاح بہار اردو اکیڈمی کے سکریٹری مشتاق احمد نوری کریں گے جبکہ مہمان اعزازی کے طور پر محکمہ اقلیتی فلاح کے آفیسر مسٹر روی شنکر، ڈی ای او جناب تقی الدین احمد، ایس ڈی او مسٹر اروند کمار، ڈی ایس پی مسز مریدولا کماری وغیرہ شریک محفل رہینگے. پروگرام کے کنوینر اور انجمن ترقی اردو سہرسہ کے نائب صدر وجیہ احمد تصور نے بتایا کہ پروفیسر ڈاکٹر محمد ابوالفضل کی نظامت میں خطبہ استقبالیہ جناب مفتی ظل الرحمن قاسمی پیش کریں گے۔وجیہ احمد تصور نے بتایا کہ پروگرام کے اختتام کے بعد چودھری محمد فاروق صلاح الدین کے ہاتھوں "نواب نظیرالحسن اردو لائبریری رانی باغ” کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا. انہوں نے اس موقع پر زیادہ سے زیادہ تعداد میں اردو دوستوں سے پروگرام میں شرکت کر کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے. واضح رہے کہ سمری بختیار پور اردو آبادی والا علاقہ ہے مگر ادبی سرگرمیوں کا یہاں ہمیشہ قحط سالی رہا ہے اس لئے سیمینار کا انعقاد یقینی طور پر اردو آبادی میں ہلچل ضرور پیدا کریگا. اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے منعقدہ کمیٹی، انجمن ترقی اور المسلم فاؤنڈیشن کے ممبران پوری مستعدی اور سرگرمی کے ساتھ جٹے ہوئے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close