فلم

!سنجے دت کی بیٹی کا ’’ پاپا کے ساتھ نہ رہنے‘ کے سوال پر جواب، توڑ دے گا دل

سنجے دت کی بڑی بیٹی تریشالہ اپنے فیشن سینس کے چلتے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنے والد کے ساتھ کچھ تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔ تریشالہ انسٹاگرام پر اپنے روز مرہ کے کاموں سے فینس کو تصاویر کے ذریعہ روبرو کراتی رہتی ہیں۔ فی الحال انسٹاگرام پر ان کے 2.5 لاکھ سے بھی زیادہ فالوورس ہیں۔ تریشالہ اپنی والدہ رچا کی موت کے بعد سے ہی امریکہ میں اپنی خالہ کے ساتھ رہتی ہیں۔ وہ بالی ووڈ میں آنا چاہتی تھیں، لیکن والد سنجے دت اس کے خلاف تھے۔ پھر بھی سوشل میڈیا خاص کر انسٹا گرام نے حال ہی میں ایک نیا فیچر لانچ کیا ہے ۔ اس میں آپ اسٹوری میں کسی سے بھی کوئی سوال پوچھ سکتے ہیں۔ تریشالہ نے بھی اس کا استعمال کیا۔

ایک فین نے ان سے پوچھا، ’’ سنجے دت کی بیٹی ہونا کیسا لگتا ہے؟’’۔ جس پر تریشالہ نے جواب دیا ’’ ایمانداری سے کہوں، تو یہ نارمل لگتا ہے۔ وہ کسی بھی دوسرے والد کی طرح ہیں۔ جب میں ان کے ساتھ ہوتی ہوں، تو مجھے احساس ہوتا ہے کہ میں اپنے والد کے ساتھ ہوں۔ یہ اس سے بالکل الگ نہیں لگتا جیسا آپ کو اپنے والد کے ساتھ لگتا ہے‘‘۔

جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ وہ اپنی ماں کی طرح زیادہ لگتی ہیں یا اپنے والد کی طرح تو تریشالہ نے جواب دیا،’’ میرا رویہ اور فطرت بالکل ڈیڈ کے طرح ہے۔ میری رحم دلی، اچھائی اور پیار کرنے کا طریقہ میری ماں کی طرح ہے۔ انہوں نے اس جواب میں یہ بھی جوڑا کہ کئی معنوں میں وہ اپنے بدمعاش ڈیڈ کی طرح ہیں۔

ایک فین نے یہ بھی پوچھا کہ اپنے والدین کے بغیر رہتے ہوئے انہیں کیسا محسوس ہوتا ہے؟ جس پر تریشالہ نے کہا’’ یہ بالکل ٹھیک ہے، میں سوچتی ہوں، میں شروعات سے ہی کبھی ان کے ساتھ نہیں رہی(میں رہی لیکن اتنی چھوٹی تھی کہ مجھے اتنا یاد نہیں) اسلئے میں بالکل یاد نہیں کر سکتی کہ ان کے بغیر رہتے ہوئے کیسا محسوس ہوتا ہے؟

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close