کھیل

سندھو نے’ می ٹو‘ بحث سے خود کو الگ کیا

نئی دہلی: اولمپک اور عالمی چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ حاصل کرنے والی ہندوستان کی بیڈمنٹن اسٹار پی وی سندھو نے ‘ ہیش ٹیگ می ٹو موومنٹ’ کی بحث سے خود کو الگ کر لیا ہے۔
سندھو نے بدھ کو یہاں ووڈافون کے ایک نئے پروڈکٹ کو لانچ کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے اس معاملے پر کہا، "وہ لوگ جو اس معاملے میں سامنے آئے ہیں اور خود پر کی گئی زیادتی کو سماج کے سامنے رکھ رہے ہیں میں ان کا احترام کرتی ہوں ۔یہ واقعی ایک اچھی بات ہے جن کے ساتھ ایسا کچھ ہوا ہے انہوں نے ان باتوں کو سامنے رکھنے کی ہمت دکھائی ہے۔ ”
یہ پوچھے جانے پر کہ اپنے کھیل کیریئر کے دوران کبھی انہیں ایسے حالات سے گزرنا پڑا تو سندھو نے تھوڑی خاموشی کے بعد کہا، "جہاں تک میری بات ہے، میرے ساتھ جتنے بھی سینئر اور کوچ رہے ہیں میرا ان کے ساتھ ایسا کوئی تجربہ نہیں ہوا ہے۔ میں اپنے کیریئر سے مطمئن ہوں اوراس طرح کے مسئلے کا مجھے سامنے نہیں کرنا پڑا ہے۔ ”
اگلے ٹورنامنٹوں کے سلسلے میں سندھو نے کہا کہ ابھی کچھ اور ٹورنامنٹ باقی ہیں اور وہ ان میں اچھی کارکردگی کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔ سندھو نے گزشتہ اگست میں جکارتہ ایشیائی کھیلوں میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ اس سے پہلے انہوں نے گولڈ کوسٹ دولت مشترکہ کھیلوں میں بھی چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔
جہاں سندھو اس معاملے پر زیادہ کچھ کہنے سے دور ہیں وہیں ڈبلز کی کھلاڑی جوالا گٹا نے ذہنی اذیت کی بات کہہ کر اپنے تلخ تجربے کا ذکر کیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close