بہارمتھلانچل

سوامی اگنیویش پر جان لیوا ،ہندوستانی تہذیب پر حملہ : نظر عالم

دربھنگہ : آل انڈیا مسلم بیداری کارواں کے قومی صدر نظر عالم نے سماجی کارکن اور آریہ سماج کے رہنما سوامی اگنیویش پر پاکڑ جھاڑکھنڈ میں ہوئے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھیڑ بنا کر جس طرح سے فرقہ پرست اور سماج دشمن عناصر نے ۸۰ سال کے اس رہنما پر حملہ کردیا ان کے کپڑے پھاڑ دئیے اور سڑک پر گھسیٹ کر مارا وہ کافی افسوسناک ہے ۔ سوامی پر بھیڑ کے ذریعہ جان لیوا حملہ ہندوستانی تہذیب کو داغدار کرنے جیسا ہے ۔ مسٹر عالم نے کہا کہ جس طرح معمر مذہبی رہنما پر جان لیوا حملہ کیا گیا ہے ا سے کھلی ذہنیت رکھنے والوں کیلئے برداشت کرپانا مشکل ہے ۔ اگر اسی طرح بھیڑ کے ذریعہ کسی بھی کھلی ذہنیت کے شخص پر حملے کئے جاتے رہے اور مرکز اور ریاستی حکومت دہشت گرد جماعت کے لوگو ںکو بچاتی رہی تو ہندوستانی تہذیب کو مٹنے میں دیر نہیں لگے گی ۔ ملک ایک بار پھر غلامی کی طرف جارہا ہے ۔ جمہوریت اور آئین کی حفاظت کی دہائی دینے والے منہ پر پٹی باندھ یہ ثابت کرتے ہیں کہ یہ لوگ ملک ، آئین ، جمہوریت اور عوام کے حق میں نہیں بلکہ سیاسی کرسی حاصل کرنے کی سیاست کرتے ہیں ۔ سپریم کورٹ نے بی جے پی حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ بھیڑ کے نام پر بے قصوروں کے قتل پر سخت قانون بنائے اور ایسی واردات کو روکیں اگر ایسا نہیں کیا گیا تو ملک کو برباد ہونے اور ملک کو غلام ہونے سے کوئی نہیں بچا سکتا ہے ۔ مسٹر عالم نے کہا کہ ہندو مسلم دونوں طبقہ کے کچھ لوگ اپنے نوجوانو ںکو تشدد کی بھٹی میں جھونک رہے ہیں ۔ اس لئے جتنا جلد ممکن ہو رام مندر ، بابری مسجد ، تین طلاق جیسے مدے کو بند کرکے ملک کے نوجوانو ںکو سہی راستے پر چلنے اور تعلیم سے جوڑنے کی کوشش کی جائے ورنہ نوجوان خود آگے بڑھیں گے اور فرقہ پرست جماعتو ںکو اکھاڑ پھینکیں گے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close