کھیل

سوربھ گانگولی کو ڈر، خطرہ میں ٹیم انڈیا

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سوربھ گانگولی نے بڑا بیان دیا ہے۔ گانگولی کے مطابق، ہندوستانی کرکٹ خطرہ میں ہے اور اس کی وجہ کرکٹ انتظامیہ ہے۔ سوربھ گانگولی نے سپریم کورٹ کی جانب سے قائم کی گئی سی او اے یعنی کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس سے ٹیم انڈیا کو خطرہ ہے۔سوربھ گانگولی کا ایکسکلوزیو خط ملا ہے، جس میں انہوں نے سیدھے سیدھے سی او اے پر سوال کھڑے کئے ہیں۔گانگولی نے 30 اکتوبر رات 12 بجے یہ خط امیتابھ چودھری اور سی کے کھنا کو لکھا ہے۔ اس میں گانگولی نے لکھا،’’ میں یہ ای میل آپ کو اسلئے لکھ رہا ہوں، کیوں کہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم خطرہ میں ہے۔ میں نے کافی وقت تک کرکٹ کھیلا ہے۔ ہماری زندگی ہار اور جیت میں گزری ہے اور ہندوستانی کرکٹ کی کی امیج ہمارے لئے بےحد ضروری ہے۔ لیکن جس طرح سے ہمارا کرکٹ بڑھ رہا ہے اس سے مجھے ڈر لگا رہا ہے‘۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close