فلم

سونالی ،کینسر سے جنگ جیت کر ممبئی لوٹیں

ممبئی:مشہور اداکارہ سونالی بیندرے کینسر جیسی بیماری سے جنگ جیت کر ممبئی لوٹ آئی ہیں۔سونالی بیندرے چھ مہینےسے نیو یورک میں کینسر کا علاج کرارہی تھیں۔وہ اب پوری طرح صحت مند ہیں اور ممبئی لوٹ آئی ہیں۔ان کے شوہر اور فلم ساز گولڈی بہل نے بتایا کہ اب صرف روٹین چیک اپ اور اسکین ہوتے رہیں گے۔
سونالی نے جب ایئرپورٹ پر میڈیا کیمروں کو دیکھا تو وہ جذباتی ہوگئیں۔وہ مسلسل اپنے ہاتھ جوڑ کر سبھی کا شکریہ اداکررہی تھیں۔انہوں نے کہا،’’آپ سب کابہت بہت شکریہ،مجھے شائقین نے اتنا پیار دیا ہےکہ میں شکریہ سے اسے پورا نہیں کرسکتی۔‘‘
گولڈی بہل نے کہا،’’سبھی کا بہت بہت شکریہ۔تقریباً چھ مہینے ہوچکےہیں،میں سب کوبتانا چاہتا ہوں کہ ا ب سونالی ٹھیک ہیں،وہ اچھی طرح بہتری کی طرف بڑھ رہی ہیں۔میں ان کے تمام مداحوں اور چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں،جن کے پیار ،دعاؤں اور ساتھ سے وہ صحت مند ہوگئی ہیں۔اس وقت تک کےلئے سونالی کا تقریباً سارا علاج مکمل ہوگیا ہے۔اب بس ہمیں ریگولر اسکین اور چیک اپ کراتے رہنا ہوگا،کیونکہ یہ ایک ایسی بیماری ہے،جو کبھی بھی دوبارہ واپس آسکتی ہے۔اس وقت سونالی پوری طرح صحت مند ہیں،ہمیں علاج کے لئے واپس بھی جانا پڑے گا،لیکن اس طرح کی بیماری میں عام طورپر بیچ بیچ میں روٹین چیک اپ کرواتے رہنا ہوگا۔سونالی بہت ہی مضبوط خاتون ہیں،ہم سب اور آپ بھی ان کے ساتھ ہیں۔‘‘

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close