دہلیہندوستان

سپریم کورٹ ایودھیا معاملہ کی اگلی سماعت 2019 میں کرے گی

نئ دہلی :سپریم کورٹ کے ذریعہ ایودھیا معاملہ پر محض 3 منٹ کی سماعت کے بعد اگلی سماعت 3 مہینے کے بعد کیے جانے کے فیصلہ کے بعد یہ صاف ہو گیا ہے کہ فیصلہ اب جنوری سے پہلے آنے والا نہیں۔ چونکہ کچھ ہندوتوا ذہنیت کی تنظیمیں 6 دسمبر کو ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے عزم کا اظہار کر چکی ہیں اس لیے عوام میں ایک خوف کا ماحول بھی ہے۔یہاں قابل ذکر یہ ہے کہ بی جے پی کے سینئر لیڈر سبرامنیم سوامی نے آج سپریم کورٹ میں معاملہ کی سماعت سے پہلے کہا تھا کہ اگر رام مندر تعمیر معاملے میں جلد فیصلہ نہیں ہوا تو وہ لوگ اس تعلق سے کچھ اور سوچیں گے۔ مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے بھی آج صبح بیان دیا تھا کہ ہندوؤں کا صبر ٹوٹ رہا ہے۔ اس طرح کے بیانات کے بعد ایودھیا میں کشیدگی کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close