بہارپٹنہ

سپریم کورٹ نے اسلامیہ بی ایڈ کالج کو داخلہ لینے کی دی اجازت

پٹنہ: سپریم کورٹ نے اپنے ایک اہم فیصلے میں اسلامیہ ٹیچرس ٹریننگ (بی ایڈ) کالج پھلواری شریف کی خود مختاری کو بحال رکھتے ہوئے دو سالہ بی ایڈ کورس میںخود داخلہ لینے کو منطوری دے دی ہے۔ سپریم کورٹ نے اپنے آرڈر نمبرW.P.(C)No.951/2018 کے ذریعہ حکم جاری کرتے ہوئے اسلامیہ بی ایڈ کالج کو تعلیمی سیشن 2018-20میں داخلہ کے لئے داخلہ کا عمل اپنی سطح سے خود ہی پورا کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے کالج کو طلبا و طالبات کا داخلہ لینے کے لئے دو ہفتے کا وقت دیا ہے ۔ سپریم کورٹ کے اس حکم کی روشنی میں کالج انتظامیہ آئندہ 8ستمبر تک اپنی سطح سے داخلہ کا عمل مکمل کریگی۔
سپریم کورٹ کے اس حکم کے بعد اسلامیہ بی ایڈ کالج عیسیٰ پور روڈ پھلواری شریف پٹنہ کو ریاست بہار کے کالجوں میں بی ایڈ کورس میں داخلہ کے لئے نالندہ اوپن یونیورسیٹی پٹنہ کے ذریعہ منعقد مشترکہ بی ایڈ داخلہ امتحان ) CET) 2018 کے توسط سے داخلہ کے عمل سے چھوٹ مل گئی ہے۔ اس طرح اب اسلامیہ بی ایڈ کالج انتظامیہ اپنے کالج میں 250سیٹوں پرداخلہ کا عمل خود ہی مکمل کریگی۔ داخلہ لینے کی آخری تاریخ 8ستمبر ہوگی۔ 10ستمبر سے کلاسز شروع ہو جائنگے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close