کھیل

سڈنی ٹیسٹ: پجارا نے سنبھالی ہندوستانی اننگز، ناٹ آووٹ سنچری

سڈنی:آسٹریلیا کے خلاف چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں پہلے دن کا کھیل ختم ہونے پر بھارت نے چار وکٹ کے نقصان پر 303 رنز بنا لئے ہیں۔ شاندار فارم میں چل رہے چتیشور پجارا نے سڈنی ٹیسٹ میں بھی شاندار ناٹ آؤٹ سنچری لگا دی۔ پجارا کا یہ ٹیسٹ کرکٹ میں 18 واں اور سیریز میں تیسری سنچری رہی۔ پجارا 130 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔ ان کے ساتھ ہنوما وہاری 39 رن بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔اس سے قبل اس میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بھارتی اننگز کا آغاز ایک بار پھر خراب رہا اور میچ کے دوسرے ہی اوور میں بھارت کو پہلا جھٹکا لگ گیا۔ اوپنر لوکیش راہل نے پھر سے مایوس کیا اور 10 کے مجموعی اسکور پر 09 رن بنا کر ہیزل وڈ کی گیند پر شان مارش کو سلپ میں کیچ دے بیٹھے۔راہل کے آؤٹ ہونے کے بعد مینک اگروال اور چتیشور پجارا نے ہندوستانی اننگز کو سنبھالا۔ ان دونوں کے درمیان دوسرے وکٹ کے لئے 116 رنوں کی شراکت ہوئی۔ 126 کے مجموعی اسکور پر مینک اگروال (77) نے ناتھن لیون کی گیند پر بڑا شاٹ لگانے کی کوشش کی اور مچل اسٹارک کو کیچ تھما بیٹھے۔ بھارتی کپتان وراٹ کوہلی بھی کچھ خاص نہیں کر سکے اور 23 رن بناکر 180 کے مجموعی اسکور پر ہیزل وڈ کی گیند پر آسٹریلوی کپتان ٹم پین کو کیچ تھما بیٹھے۔ کوہلی کے آؤٹ ہونے کے بعد میدان پر اترے اجنکیا رہانے اور پجارا کی جوڑی نے مل کر بھارت کے اسکور کو 200 رن کے پار پہنچایا۔ 228 کے مجموعی اسکور پر رہانے 18 رنز بنا کر اسٹارک کی گیند پر آسٹریلوی کپتان ٹم پین کو کیچ دے بیٹھے۔ اس کے بعد پجارا اور وہاری نے کوئی اور نقصان نہیں ہونے دیا۔ ان دونوں کے درمیان پانچویں وکٹ کے لئے خبر لکھے جانے تک 75 رنوں کی شراکت ہو چکی ہے۔آسٹریلیا کی جانب سے ہیزل ووڈ نے دو اور ناتھن لیون اور مچل اسٹارک نے 1-1 وکٹ لیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close