بہارسیمانچل

سڑک حاثہ میں 2 کی موت،3زخمی،مقامی لوگ مشتعل

کٹیہار: پھلکا تھانہ حلقہ کے پھلکا بازار واقع سینٹرل بینک کے نزدیک سنیچر شام کو میر گنج کی طرف سے کرسیلا جارہی کینلوری نے سائیکل سوار نوجوان شرون کمار (30 سالہ) ولد ہولو منڈل کو پیچھے سے زور دار ٹکڑ ماردیا۔ جس سے جائے وقوع پر ہی نوجوان کی موت ہوگئی۔ آنجہانی کے سر پر چوٹ لگی تھی بتایاجاتاہے کہ آنجہانی نوجوان پھلکا سے گیس سلینڈر بھرا کر اپنے گھر واپس لوٹ رہاتھا۔ مقامی لوگوں نے بتایاکہ آنجہانی تین بھائی تھا ۔ اور تینوں میں سے دو کی موت سڑک حادثہ میں ہوئی جب کہ ایک کی موت قدرتی طور پر ہوئی۔ آنجہانی کی شادی ایک سال قبل ہوئی تھی۔ آنجہانی کے ایک بھائی گوتم کمار کی موت دوسال قبل پھلکاتھانہ حلقہ کے گوبند پور کے پاس سڑک حادثہ میں ہوئی تھی۔ سڑک حادثہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ انچارج رویندر کمار جائے وقوع پر اپنے اہلکار کے ساتھ پہنچے اور لاش کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ ٹینک لوری ٹرائیور کو مقامی لوگوں نے پکڑ کر باندھے رکھا، پھر پولس نے ڈروئیور کو گرفتار کرلیا ۔ مشتعل لوگوں نے سڑک حادثہ کو لے کر سڑک جام کرنے کی کوشش کررہے تھے ۔ تھانہ انچارج رویندر کمار اور سماجی رہنما کی سوجھ بوجھ سے لوگوں کو سمجھا بجھا کر سڑک جام کو روکا گیا۔ باشندوں کا کہنا تھا کہ سڑک کے دونوں طرف بے ترتیب آٹو لگارہتا ہے۔ جس سے اکثر حادثہ ہوتے رہتی ہے ۔ آنجہانی کے اہل خانہ میں اس حادثہ کو لے کر کہرام مچاہوا ہے۔ بیوی وماں کا رورو کر برا حال ہے ۔ تھانہ انچارج نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے صدر اسپتال کٹیہار بھیج دیا ہے۔ وہیں ٹیک لوری برونی کے جمن خان کی بتائی جارہی ہے۔ اور ڈرائیور نے اپنا نام سویر ولد ایجو ساکن تلرتھ تھانہ برونی ضلع بیگوسرائے بتارہےہیں۔
ادھر اس معاملے کوپولس نبٹاپائی بھی نہیں تھی کہ پھلکارنہ تھانہ کے این ایچ 77 پر مہیشور پور چوک پر یہ دوسرا حادثہ پیش آگیا۔ ایک نامعلوم ٹرک نے سڑک کنارے موٹرسائکل کھڑا کر کے مزدور سے بات کررہے ایک آدمی کو ٹرک کچلتے ہوئے نکل گیا۔ جس میں ایک مزدور شری لال ریشی 32 سالہ ولد منظر ریشی مسہری ٹولہ پھلکانہ باشندہ کی موت کچلے جانے سے جائے وقوع پر ہوگئی۔ جب کہ تین دیگر آدمی ببلو پاسوان، سنٹو پاسوان، دونو باپ بیٹا ہیں اور موٹرسائیکل سوار محمد شہزادہ پھلکا باشندہ بری طرح سے زخمی ہوگئے۔ اطلاع کے مطابق پھلکا باشندہ محمد شہزادہ اپنی گلائمر موٹر سائیکل سے این ایچ 77 سڑک کنارے کھڑی کرمزدور سے بات کررہاتھا کہ میر گنج کی جانب سے آرہی تیزرفتار ٹرک نے چاروں آدمی کو ٹھوکر مارا جس میں شری لال ریشی گرگیا اور ٹرک کا چکہ اس کے سرکو روندھتے ہوئے فرار ہوگیا۔ جس وجہ سے جائے وقوع پر ہی اس کی موت ہوگئی۔ لوگوں نے این ایچ 77 کو لگ بھک ایک گھنٹہ تک جام کردیا۔ اطلاع ملتے ہی پھلکانہ تھانہ انچارج روندر کمار فورس کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچ کر لاش کو اپنے قبضہ میں لیا اور جام کو ہٹوایا۔ لوگوں کی مانگ پر تھانہ انچارج نے مہیشپور چوک پر بریکر لگانے کی بات کہی۔ تھانہ انسپکٹر نے فون پر حادثہ کی اطلاع پوٹیا اوپی اور کرسیلاتھانہ کو دیتے ہوئے ٹکر کی تلاش میں لوگوں کے ساتھ کرسیلا کی جانب نکل پڑے۔اورٹرک کوضبط کر تھانہ لے کرآئی ۔ آنجہانی مزدوری کر اہل خانہ کی پرورش کرتاتھا۔ اسے دو چھوٹا چھوٹا لڑکا بھی ہےاس حادثہ کی وجہ سے اہل خانہ میں کہرام مچاہوا ہے۔ اورزخمی تینوں کا علاج پھلکا پی ایچ سی میں چل رہاہے۔ محمد شہزادہ بری طرح زخمی ہونے کی وجہ سے بہتر علاج کے پورنیہ ریفر کردیا گیاہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close