متھلانچل

سڑک حادثہ میں اسکوٹی سوار خاتون کی موت

دربھنگہ:بہادر پو رتھانہ حلقہ کے تحت الل پٹی کے قریب محلہ رسول پور میں اسکوٹی اور ٹریکٹر کی ٹکر میںپچیس سالہ خاتون شدید طور پر زخمی ہوگئیں ، جیسے ابتدائی علاج کے بعد پی ایم سی ایچ ریفر کردیا گیا ہے ۔ دوپہر ایک بجے پیش آئے اس حادثہ میں چاندنی کماری (۲۵سال ) اپنے گھر سے بازار جارہی تھی کہ مخالف سمت سے آرہی ٹریکٹر (BRO7G-5294)نے کچل دیا ۔ حادثہ میں وہ شدید طور پر زخمی ہوگئی ۔ مقامی لوگوں نے اسے ڈی ایم ایچ میں داخل کرایا جہاں حالت بگڑتی دیکھ ڈاکٹروں نے پٹنہ پی ایم سی ایچ ریفر کردیا ۔ حادثہ کے بعد مقامی لوگوں نے سڑک جام کردیا اور ٹائر جلا کر پولیس اور انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی پر آماد ہ ہوگئے ۔اطلاع ملتے ہی بڑی تعداد میں پولیس اہلکار کے ساتھ بہادر پور تھانہ انچارج پہنچے اور مشتعل لوگوں کو سمجھا بجھا کر سڑک جام ختم کروایا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close