بہارمتھلانچل

سیتامڑھی کورٹ میں گنگسٹر سنتوش جھا کاگولی مارکر قتل

سیتامڑھی کورٹ میں پیشی کے دوران آدھا درجن سے زائد گینگسٹر سنتوش جھا کو گولی مارکر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ,جیل سے پیشی کیلئے کورٹ لایا گیا تھا جہاں جرائم پیشوں نے اسے کورٹ کیمپس میں ہی گولی ماردی اور فرار ہوگیا, اس حملہ میں کورٹ کا ایک چپراسی جس کا بھی نام سنتوش بتایا جارہا ہے وہ بھی شدید زخمی ہوگیا ہے, گولی لگتے ہی سنتوش جھاکی موت جائے وقوع پر ہی واقع ہوگئ تھی پھر بھی پولس اسے فورا اسپتال لے گئ جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا ملی اطلاع کے مطابق سنتوش جھا کو سی جی ایم کی کورٹ کے باالکل ٹھیک سامنے جرائم پیشوں نے پہلے سر میں گولی ماری پھر پھر اسکے سینے میں گولی ماری جس سے اسکی موت واقع ہوگئ, اس سانحہ کے بعد کورٹ کیمپس میں افترا تفری مچ گئ اسکے بعد کورٹ کیمپس کو پولس چھاونی میں تبدیل کردیا گیا سنتوش جھا جیل میں بند تھا بہار بھر میں اسکے اوپر تین درجن سے زیادہ سنگین وارداتوں کو انجام دینے کا معاملہ درج تھا, سنتوش جھا جیل سے ہی اپنا گینگ چلاتا تھا دربھنگہ میں ہوئے دوانجینروں کے قتل میں بھی اسی گینگ کا ہاتھ تھا, سنتوش جھا بہت ہی خونخوار گینگسٹر تھا گذشتہ سال پولس نے اسے کلکتہ کے ایک ہوٹل سے گرفتار کیا تھا سنتوش جھا شیوہر ضلع کا رہنے والاتھا پہلے وہ ایک نکسلی تھاپھر جرائم کی دنیا کاگینگسٹر بن گیادس سال قبل اس نے بہار پی پلس لبریشن فرنٹ بنایا سنتوش جھا بڑی بڑی روڈ بنانے والی کمپنیوں سے کروڑوں میں لیوی مانگتا نہیں دینے کی صورت میں انجام موت کی شکل میں بھگتتا اس کے گینگ کے افراد AK47 اورAK56سے لیس رہتے تھےاسکی موت کی خبر پورے ضلع میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئ ہے اس کودیکھنے کیلئے کثیر تعداد میں لوگ اسپتال میں جمع ہیں

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close