بہار

سیسو مغربی چوک واقع دکانو ںمیں چوری

دربھنگہ :صدر بلاک کے سیسو مغربی چوک پر بی جی وسترالیہ اور موبائل دکان سومن ٹیلی کام کے شٹر کا تالا توڑ کر چوری کی واردات کو انجام دیا ہے ۔ بی جی واسترالیہ سے سات سو روپئے نقد اور بہت سے کپڑے چوری کرلئے ۔ اطلاع ملتے ہی مکھیا شمس عالم خان اور سرپنچ مطلوب عالم خان اور گاؤں والوں کی موجودگی میں مبی اوپی کو اطلاع دی گئی ۔ مبی انچارج گوتم کمار موقع پر پہنچے اور چوری کی تفصیلات معلوم کی اور دکانداروں کے بیان پر مقدمہ درج کیا گیا ۔تھانہ انچارج نے کہا کہ ہم اپنے سطح سے کاروائی شروع کردی ہے لیکن تادم تحریر چوروں کا سراغ نہیں مل سکا ہے ۔
(رپورٹ :عرفان احمد پیدل )

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close