بہارمتھلانچل

سیلائی کا ہنر سیکھنے والی خواتین میں سرٹیفکیٹ کی تقسیم

دربھنگہ :خواتین کو مضبوط بنائے بغیر مضبوط سماج کا تصور نہیں کیا جاسکتا اور خاتون کو مضبوط کرنے کیلئے انہیں ہنر مند بنانا ضروری ہے ۔ اس مہم میں سلائی کا ہنر کارگر ہتھیار ثابت ہورہا ہے ۔ سیلائی سیکھنے کے بعد خواتین گھر بیٹھے کمائی کرنے لگتی ہے ۔ مذکورہ باتیں ڈاکٹر پربھات داس فاؤنڈیشن اور کامیشوری پریا پوور ہوم کے زیراہتمام جاری خاتون استحکام سینٹر کی خواتین کو سرٹیکفیٹ دیتے ہوئے سنتوش کمار جھا نے کہی ۔ مسٹر جھا نے کہا کہ اس سینٹر کے توسط سے اب تک چار بیچ کی خواتین کو سلائی ، بیوٹیشین اور پینٹنگ وغیرہ سکھا کر ہنر مندر بنایا گیا ہے ۔ ٹرینر رادھا دیوی نے پانچویں بیچ کے اختتامی تقریب میں بتایا کہ اس بیچ میں سلائی ہنر کے تحت ٹریننگ حاصل کرنے والوں خواتین کے ڈریس اور چھوٹے بچوں کے کپڑے تیار کرنا سکھایاگیا ہے۔ نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے فاؤنڈیشن کے انیل کمار سنگھ نے کہا کہ ادارہ قائم ہونے کے دن سے ہی خواتین کو مستحکم کرنے کیلئے سرگرم ہے ۔ موقع پر نازیہ تبسم ، گڑیا ورما ، روہنی جھا ، فرزانہ خاتون ، ریتا دیوی ، وجے لچھمی ، نغمہ خاتون،زینت پروین اور روشن آرا وغیرہ موجود تھے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close