ہندوستان

سیلاب کی تباہی سے 20،000 کروڑ روپے کا نقصان ہوا: وجین

تیرواننترپورم: کیرالہ کے وزیر اعلی پنارائی وجين نے جمعہ کو کہا کہ ریاست میں بھاری بارش اور سیلاب سے تقریبا 20،000 کروڑ روپے کا نقصان پہنچا ہے اور ریاست کی حالت اب ایسی نہیں ہے کہ وہ اس بحران کے وقت خود ضروری وسائل مہیا کر سکے ۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں جان و مال کا بھاری نقصان ہوا ہے ۔ اب تک 372 افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور 26،000 مکانات کو نقصان پہنچا یا تباہ ہو گیا ہے۔ اس کے علاوہ 40،000 ہیکٹر زمین پر کھڑی فصل ضائع ہو گئی ہے۔ قدرتی آفات کا اندازہ اس بات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ریاست کے کئی علاقے اب بھی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے بحران کے اس گھڑی میں ریاست کے عوام کا حوصلہ و مدد کے لئے لوگوں کا شکر ادا کیا۔انہوں نے بتایا کہ سیلاب سے کئی کثیر المنزلہ عمارتوں، دکانوں، تجارتی ادارے سیلاب میں بہہ گئے۔ ریاست میں بہت ساری سڑکوں کو نقصان پہنچاہے اور کئی سیلاب میں بہہ گئی ہیں ۔ بجلی کے ادارے تقریبا 750 کروڑ روپے اور آبی محکمہ کو 900 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک طرح سے یہ کہا جا سکتا ہے کہ اس قدرتی آفات سے ریاست کو جتنا نقصان پہنچا ہے وہ ریاست کے19۔ 2018 کے سالانہ بجٹ کے برابر ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close