اتر پردیشہندوستان

سیکولر مورچہ بے ایمانوں کو شکست دینے کے لئے بنا یا گیا ہے :شوپال سنگھ یادو

کررائولی ،مین پوری (حافظ محمد ذاکر )کرائولی علاقے کے اوچھا واقع ماں کٹھ شری میرج ہوم میں منعقد استقبالیہ پروگرام میں میں تشریف لائےسماجوادی سیکولر مورچہ کے صدر اور ترقی پسند سوشلسٹ پارٹی کے قومی صدر شیو پال سنگھ یادو نے موجود ہزاروں اپنے حامیان سے خطاب کرتے ہوئے کہا س کہ سیکولر مورچہ بے ایمانوں کو شکست دینے کے لئے بنا یا گیا ہے. سیکولر مورچہ کے بغیر 2019 میں کوئی بھی حکومت سازی نہیں کر سکتا ،بغیر مور چے کی شراکت کے دہلی میں سر کار نہیں بنے گی ،
ریاست کی بی جے پی حکومت میں عوام پریشان ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ سیکولر فرنٹ بدعنوان اور بدعنوانی حکومتوں کو ختم کر کے ہی رہیگی ، اگر ہمارا دور اقتدار آیا تو سرکاری دفاتر سے عوام مایوس ہو کر نہیں لوٹے گی ان کا ہر جائز کام سرعت کے ساتھ کیا جائے گا ، ہر جانب پر امن ماحول ہوگا ، سابق ضلع پنچایت رکن سجان سنگھ یادو کی صدارت میں منعقد یہ استقبالیہ پروگرام میں آئے تقریباً 30 ہزار لوگو کو دیکھ کر وہ کافی خوش ہوگئے،انہوں یقین دلاتے ہوئے کہا کہ سیکولر پارٹی کو انتخابی نشان ملتے ہی پارٹی کی تشہیر میں لگ جانا ہے ، سیکولر مورچہ میں ہر ذات مذہب کے مان نے والوں کا احترام کیا جائے گا، ملایم سنگھ یادو کا نام لئے بغیر کہا کہ ان کی دعائیں انکی سر پرستی ہمیشہ ان کے ساتھ رہے گی ، انہو نیں پھر یہی دہرایا کہ کہ ملایم سنگھ یادو کی ہدایت پر ہی سیکولر مورچہ کا قیام عمل میں آیا ہے ،مزید کہا کہ سیکولر مورچہ میں ملک ریاست کی چھوٹی چھوٹی پارٹیاں سیکولر مورچہ میں شامل ہو چکی ہیں،اس موقع پر سو جان سنگھ یادو، سنیل یادو ، راہل یادو ضلع پنچایت ممبر، ووٹ سنگھ یادو، ضلع صدر سیکولر مورچہ، کشن دو بے، منوج یادو پردھان نگلہ بھگت ، سابق وزیر شیلندر یادو، سابق وزیر سنیل یادو سمیت بڑی تعداد میںلوگ موجود رہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close