کھیل

سیکیورٹی کی یقین دہانی مل گئی ٹیم پلان کے مطابق زمبابوے جائیگی، آسٹریلوی قائد

آسٹریلیا کے ٹی 20 کپتان ایرون فنچ کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم پلان کے مطابق زمبابوے جانے کیلیے تیار ہے انھیں افریقی ملک کی جانب سے سیکیورٹی کے حوالے سے مکمل یقین دہانی موصول ہوچکی ہے۔

آسٹریلوی ٹیم زمبابوے میں ٹرائنگولر ٹی 20 سیریز کھیلے گی جس کی تیسری ٹیم پاکستان ہے۔ گذشتہ دنوں بولاوایو میں ایک سیاسی جلسے کے دوران ہونیوالے بم دھماکے کی وجہ سے میزبان ملک کی سیکیورٹی سے متعلق خدشات ظاہر کیے جارہے تھے۔ فنچ نے کہاکہ ہمیں گذشتہ شب سیکیورٹی ماہر فرینک نے بریفنگ دی، فی الحال ہمیں کوئی تشویش نہیں اور ٹور کیلیے تیار ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close