دہلیہندوستان

سی ایم کیجریوال کی بیٹی کو اغوا کرنے کی دھمکی، مچا ہلچل

دہلی:دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی بیٹی کو اغوا کرنے کی دھمکی ملی ہے۔اس کی اطلاع ملنے پر ایف آئی آر درج کر جانچ کو اسپیشل سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ساتھ ہی وزیر اعلی کی بیٹی کو گھر سے باہر نکلنے پر دہلی پولیس کی جانب سے پی ایس او مہیا کرایا گیا ہے۔
وزیر اعلی کیجریوال کی بیٹی هہرشتاکیجریوال ایک نجی کمپنی میں ملازم ہیں۔ اسپیشل سیل سے منسلک ذرائع کے مطابق 9 جنوری کو وزیر اعلی کے دفتر کی ای میل کسی نے میل کیا تھا۔۔ میل کرنے والے نے کجریوال کی بیٹی کے اغوا کرنے کی بات کہی ہے۔ذرائع کے مطابق میل کے آخر میں ‘یہ میل فرضی ہے، لکھا ہوا ہے۔ اس ای میل کو دیکھنے کے بعد 9 جنوری کو ہی وزیر اعلی کے دفتر کی طرف سے واقعہ کی معلومات سول لائنس تھانے کو دی گئی۔ ساتھ ہی ای میل کی کاپی بھی مہیا کرائی گئی ہے۔ معاملے کو سنجیدگی سے دیکھتےہوئے پولیس نے هہرشتا کو عارضی طور پر پی ایس او مہیا کرا دیا ہے۔
ادھر اس معاملے کو لے کر دہلی حکومت کا کہنا ہے کہ اس بارے میں دہلی پولیس کمشنر کو واقعہ کی معلومات تین دن پہلے ہی دے دی گئی تھی۔ اب تک پولیس کی جانب سے کوئی معلومات نہیں ملی ہے۔ بتا دیں کہ کچھ وقت پہلے ہی کیجریوال نے تال کٹورا اسٹیڈیم میں منعقد ایک پروگرام میں هہرشتا کا تعارف کرایا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close