ہندوستان

سی بی آئی ڈائریکٹر کی عرضی پر سماعت مکمل ،فیصلہ محفوظ

نئی دہلی:سپریم کورٹ نے مرکزی تفتیشی بیورو(سی بی آئی) کے ڈائریکٹر آلوک ورما سے اختیارات واپس لینے اور انھیں چھٹی پربھیجے جانے کے مرکز کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی عرضی پر فیصلہ محفوظ کرلیاہے ۔چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی سربراہی والی ڈویژن بنچ نے جمعرات کو مسٹر ورما اور رضاکار تنظیم ’کامن کاز ‘کی مسٹر ورما سے اختیارات واپس لینے اور چھٹی پر بھیجے جانے والی عرضیوں پر سماعت پوری کی اور فیصلہ محفوظ کرلیا۔مسٹر ورما کو سی بی آئی کے اسپیشل ڈائکریکٹر رایکش استھانہ کے ساتھ ہوئے تنازعہ کے بعد حکومت نے 23اکتوبرکوچھٹی پر بھیج دیاتھا۔دونوں نے ایک دوسرے پر بدعنوانی کے الزامات لگائے تھے ۔چیف جسٹس اور جسٹس ایس کے کول اور جسٹس کے ایم جوزف کی ڈویژن بنچ نے سماعت کے دوران مرکزی حکومت کے فیصلے پر سخت موقف اختیار کیا۔بنچ نے سوال کیا کہ سی بی آئی کے دواعلی افسران کے مابین لڑائی راتوں رات سامنے نہیں آئی تھی ۔عدالت نے کہاکہ یہ ایسا معاملہ نہیں تھا کہ حکومت کو سلیکشن کمیٹی سے بات کیے بغیر سی بی آئی ڈائریکٹر کے اختیار کو فورا ختم کرنے کا فیصلہ کرناپڑا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close