اتر پردیشسیاست

سی بی آئی کے ذریعےخوفزدہ کرنا چاہتی ہے بی جے پی:اکھلیش

لکھنؤ،(ایجنسی): سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی حکومت سی بی آئی کے ذریعے دلتوں اور پسماندہ طبقات کو ڈرانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی اس کوشش میں ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوک سبھا سیٹیں جیتے، جنہیں روکنا ہے ان کے پاس سی بی آئی ہے۔ پوچھ گچھ ہو گی تو ہم جواب دینے کے لئے تیار ہیں، لیکن عوام بی جے پی سے جواب لینے کے لئے تیار بیٹھی ہے۔اکھلیش نے اتوار کو میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ ابھی اتحاد پر کچھ نہیں بول سکتا۔ایس پی اوربی ایس پی اپنا حساب کتاب ٹھیک کررہی ہیں۔ بی جے پی نے ملک میںبے شمار اتحاد کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان اور کسان تبدیلی چاہتے ہیں۔ بی جے پی نے سماج کا برتاؤ تبدیل کر دیا ہے۔ بی جے پی چاہتی ہے کہ جیسا اس کا سیاسی کردار ہے ویسا ہی کردار تمام سیاسی پارٹیاں اپنائیں، لیکن کچھ بھی ہو جائے ہم اپنا اخلاق وکردار نہیں بدلیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close