بہارسیاست

سی پی آئی کی ریلی میں عظیم اتحاد نے کیا طاقت کا مظاہرہ

پٹنہ: لوک سبھاانتخاب سے پہلے سی پی آئی کے زیر اہتمام پٹنہ کے گاندھی میدان میں منعقد بی جے پی ہراؤ ،دیش بچاؤ ریلی سے خطاب کرتےہوئے کانگریس کے سینئر رہنما غلام نبی آزاد نے کہا کہ ملک میں کسی وزیر اعلیٰ کا اغوا ہوتے ہوئے پہلی بار دیکھ رہا ہوں۔ بہار میں بی جے پی نے نتیش کمار کااغواکرلیا ہے۔ نوٹ بندی کاذکر کرتے ہوئے کہا کہ غلام نبی آزادی نے کہا کہ یہ مرکزی حکومت کی سب سے بڑی سازش تھی۔ بی جے پی نے اپنا کالا دھن سفید کیا اور ملک میں نوٹ بندی اور جی ایس ٹی نافذ کر کے 33 لاکھ لوگوں کو روزگار سے محروم کردیا۔سابق مرکزی وزیر شرد یادو نےریلی سے خطاب کرتےہوئے کہاکہ آج جمہوریت خطرے میں ہے نتیش کمار نے عوام کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔ اور بی جے پی کے ساتھ مل کر حکومت بنائی ہے۔ انہوں نے تمام سیکولر پارٹیوں کے اتحاد کو کامیاب بنانے کی لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مرکز میں اگردوبارہ مودی کی حکومت قائم ہوگئی تو بھارت سے جمہوریت کاخاتمہ ہوجائےگا۔ سی پی آئی کے رہنما محمد سلیم نے کہا کہ ملک کے عوام کو جوڑنے والے بایاں محاذ اور کمیونسٹ ہی اصلی محب الوطن ہیں۔ ریلی سے خطاب کرتےہوئے سی پی آئی ایم ایل کے جنرل سکریٹری دیپانکر بھٹاچاریہ نے کہا کہ مودی اور امیت شاہ کی حکومت رافیل گھوٹالہ میں چوری اورسینہ زوری کررہی ہے۔ اس میں میڈیا کو ٹارگیٹ کیاجارہا ہے۔ مرکز میں بی جے پی حکومت کاقیام ایک حادثہ ہے۔ اور پٹنہ کے گاندھی میدان میں ہورہی یہ ریلی دوبارہ حادثہ ہونے سے بچائے گی۔ دیپانکر نے کہا کہ ملک میں تحریکوں کااتحاد ہونا چاہئے۔ بہار کو بڑے اتحاد کی قیادت کرنی چاہئے۔ اس کے لئے بایاں محاذ اور سماج وادیوں کو ایک ساتھ آناہوگا۔ بہار ہمیشہ تجربہ گاہ بنتارہا ہے۔ ایک بار پھر بہار کو نیا تجربہ کرناہوگا۔ جے این یو اسٹوڈینٹس یونین کےسابق صدراور بیگوسرائے سے سی پی آئی کے ممکنہ لوک سبھا امیدوار کنہیا کمار نے ریلی میں آر جے ڈی رہنما تیجسوی پرساد یادو کی غیر موجودگی پر کہا کہ لڑائی میں سب کاساتھ ہوناضروری ہے۔ لیکن سب اسٹیج پر ایک ساتھ نظر آئیں یہ ضروری نہیں ہے۔ تحریک اور جدوجہد میںہم سب ایک ساتھ ہیں۔ آر جے ڈی کے دوسرے رہنما ریلی میں شامل ہیں۔ اس لئے اختلاف کی کوئی بات نہیں ہے۔ سی پی آئی کے جنرل سکریٹری سدھاکر ریڈی نے کہا کہ دلتوں اوردانشوروں کو لئے ہوئے ہیں۔ کنہیا نے سنگھ پریوار سےآزادی کی بات کہی۔تو کنہیا کو پھنسایاگیا۔ نوٹ بندی سے بے روزگاری بڑھی، اور جی ایس ٹی سے پریشانی میں اضافہ ہوا۔امیت شاہ کے بیٹے نے گجرات میں غلط طریقے سے دھن اکٹھا کیاہ ے۔ سدھاکر ریڈی نے کہا کہ بی جے پی ملک میں ذات کے نام پر سماج کوباٹناچاہتی ہے۔ اور مسلمانوں کو خوفزادہ کرنا چاہی ہے۔ ملک کو خطرہ آر ایس ایس اور بی جے پی سے ہے۔ ریلی سے ڈی راجہ ، جیتن رام مانجھی اور رام چندر پوروے اور ستیہ نارائن سنگھ سمیت کئی دیگررہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close