فلم

شادی ایک نئی فلم کی طرح محسوس ہورہی ہے:دپیکا

ممبئی : بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈکون نے کہا ہے کہ شادی ایک نئی فلم کی طرح محسوس ہو رہی ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ نے اپنی شادی کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ انہیں اپنی شادی کو حوالے سے ایسا ہی احساس ہو رہا ہے جیساکسی نئی فلم کے سائن کر تے وقت خوشی محسوس کر تی ہیں۔دپیکا کا کہنا ہے کہ اپنی شادی کیلئے انتہائی پرجو ش ہوں۔شادی ایک نئی فلم کی طرح محسوس ہو رہی ہے جیسے اپنی زندگی کی نئی فلم سائن کرنے جا رہی ہوں۔واضح رہے کہ بولی وڈ جوڑی دپیکا اور رنویر 14اور15نومبر شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔جبکہ21نومبر کو بینگلوراور یکم دسمبر کو ممبئی میں استقبالیہ دیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close