بین الاقوامی

شادی کی تقریب پر حوثیوں کا راکٹ حملہ ، متعدد افراد جاں بحق اور زخمی

صنعائ،16جولائی یمن کے شمال مشرقی صوبے الجوف میں خواتین کے لیے مخصو ص شادی کی ایک تقر یب پر حوثی ملیشیا کی جانب سے داغا جانے والا کیٹوشیا راکٹ گرنے کے نتیجے میں 5 یمنی شہری جاں بحق ہو گئے۔ یمنی خبر رساں ایجنسی نے الجوف جنرل ہسپتال کے ایک طبی ذر یعے کے حوالے سے بتایا کہ حملے کے بعد پانچ خواتین اور بچوں کو مردہ حالت میں ہسپتا ل لایا گیا جب کہ متعدد زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے ۔ ایک عسکری ذریعے کے مطابق حوثی ملیشیا نے الجوف صو بے کے شہر الحزم میں ایک مکان پر کیٹوشیا راکٹ داغا، اس مکان میں شادی کے موقع پر خواتین جمع تھیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close