فلم

شادی ہوتے ہی دپیکا کیمرا مین کیلئے ‘بھابی جی‘ بن گئیں

ممبئی:بولی وڈ اداکار رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون اپنی شادی کی پہلی استقبالیہ تقریب کے لیے ممبئی سے بنگلور روانہ ہوگئے۔اس دوران میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد نے ایئرپورٹ پر نئے شادی شدہ جوڑے کی تصاویر لیں، جہاں فوٹوگرافرز رنویر کو ’بابا‘ اور دپیکا کو ’بھابی جی‘ بلاتے رہے، جس پر دپیکا پڈوکون ہنستے ہوئے نظر آئیں۔اس موقع پر دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ دونوں نے ہی بھارتی ڈیزائنر سبیاسچی کے ڈیزائنر کردہ ملبوسات زیب تن کیے۔جہاں رنویر سنگھ نے سفید رنگ کا لباس پہنا وہیں دپیکا پڈوکون بھی سفید رنگ کی خوبصورت انارکلی فراک میں موجود تھیں۔تاہم اس دوران سب کی توجہ دپیکا پڈوکون کے گلے میں موجود منگلستر پر گئی۔رپورٹس کے مطابق دپیکا پڈوکون کا منگل سترا صرف دکھنے میں خوبصورت ہی نہیں بلکہ نہایت قیمتی بھی ہے جس کی مالیت 20 لاکھ روپے ہے۔خیال رہے کہ رنویر سنگھ نے تقریباً 3 کروڑ روپے کی لاگت سے بنی ہیرے کی انگوٹھی دپیکا پڈوکون کو منگنی میں پہنائی تھی۔رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی شادی رواں ماہ 14 اور 15 نومبر کو اٹلی میں دو روایات کے تحت ہوئی۔جس کے بعد یہ دونوں اداکار 18 نومبر کو واپس ہندوستان آئے۔ان کی شادی کے استقبالیہ کی تقریبات 21 اور 28 نومبر کو بنگلور میں اور یکم دسمبر کو ممبئی میں منعقد ہوں گی۔ان تقریبات میں رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کے قریبی دوست اور خاندان کے افراد شرکت کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close