بین الاقوامی

شام ادلب پر بے تحاشا حملہ نہ کرے:ٹرمپ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے شام کے صدر بشار الاسد اور ان کے ساتھیوں- ایران اور روس کو شامی باغیوں کے قبضہ والےادلب صوبہ پر ‘ بے تحاشاحملہ نہ کرنے کی تنبیہ کرتےہوئے کہا کہ اس سے ہزاروں لوگ مارے جا سکتے ہیں۔ٹرمپ نے پیر کو ایک ٹویٹ میں کہا’’روسی اور ایرانی اس ممکنہ انسانی المیہ میں حصہ لے کر سنگین انسانی غلطی کریں گے۔ اس میں ہزاروں لوگ مارے جا سکتے ہیں. ایسا ہونے نہیں دو‘‘۔اس سے پہلے ایران نے پیر کو دہشت گردوں سے ادلب کو پوری طرح خالی کرنے کی وارننگ دی تھی۔ ایران بشار الااسد کی مخالفت کر رہے باغیوں کےقبضہ والے آخری اہم ٹھکانے میں مقابلے کے لئے شام اور روس کے ساتھ اسٹریٹجک بنانےمیں مصروف تھا۔شامی حکومت کی فوج باغیوں کے قبضے والے ادلب اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں ایک مرحلہ وار حملہ کا منصوبہ بنا رہی ہے۔بشار الاسد کو ملک میں جاری خانہ جنگی کے دوران روسی اور ایرانی دونوں فوجوں کی حمایت حاصل ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close