کھیل

شاہین اور زمان کے کمال سے پاکستان نے کی برابری

ابو ظبی:بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز شاہین آفریدی (38 رن پر چار وکٹ) اور اوپنر فخر زمان کی 88 رنز کی بہترین اننگز کے دم پر پاکستان نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ون ڈے میں جمعہ کو چھ وکٹ سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-1 سے برابر کر لی۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم راس ٹیلر کی 120 گیندوں میں تین چوکوں اور ایک چھکے سے مزین ناٹ آؤٹ 86 رنز کی بہترین اننگز کے باوجود 50 اوور میں نو وکٹ پر 209 رن ہی بنا سکی۔ شاہین نے 38 رن پر چار وکٹ اور حسن علی نے 59 رن پر دو وکٹ لئے۔
پاکستان نے 40.3 اوور میں چار وکٹ پر 212 رن بنا کر میچ جیت لیا۔ اوپنر زمان نے 88 گیندوں پر 11 چوکوں کی مدد سے 88 رنز کی میچ فاتح اننگز کھیلی۔ بابر اعظم نے 46 اور محمد حفیظ نے ناٹ آؤٹ 27 رن بنائے۔ لوکی فرگوسن نے 60 رن پر تین وکٹ لئے۔ شاہین آفریدی کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔
پاکستانی بالرز نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا اور کیویز کے 4 بلے بازوں کو 16 ویں اوور میں 74 رنز پر پویلین بھیج دیا۔کولن منرو 13 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی وکٹ بنے ۔کین ولیمسن1 رن اسکور کرکے رن آؤٹ ہوئے۔جارج ورکر28 رنز بنا کر حفیظ کی گیند پر بولڈ ہوئے جب کہ ٹام لیتھم ایک رن بنا کر شاہین آفریدی کے شاندار یارکر پر بولڈ ہوئے ۔ہنری نکولس اور روس ٹیلر نے پانچویں وکٹ کے لیے75رنز جوڑے جس کے بعد نکولس 33رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر بولڈ ہوئے ۔
کولن ڈی گرینڈ ہوم3رنز بنا کر شاداب خان کو چھکا لگانے کی کوشش میں حسن علی کے ہاتھوں پکڑے گئے ۔ٹم ساؤتھی 13رنز بنا کر شاہین آفریدی کا تیسرا شکا ر بنے جبکہ ایش سوڈھی بھی13رنزا سکورکرکے شاہین آفریدی کی گیندپر بولڈ ہوگئے ۔ٹرینٹ بولٹ 1رن بناکر حسن علی کی گیند پر بولڈ ہوئے، کیویز نے مقررہ50اوورز میں209رنز بنائے ۔روس ٹیلر86رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے ۔
پاکستان کےلئے شاہین آفریدی نے4،حسن علی نے2اور شاداب خان او ر محمد حفیظ نے 1۔1وکٹ لی۔پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور امام الحق نے کیا لیکن 54 کے مجموعی اسکور پر امام الحق کیوی بالر فرگوسن کا خطرناک باؤنسر سر پر لگنے سے زخمی ہو کر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔امام الحق کے ریٹائرڈ ہرٹ ہونے کے بعد فخر زمان کا ساتھ دینے کےلئے بابر اعظم آئے اور دونوں بلے بازوں نے دوسری وکٹ کےلئے 101رنز جوڑے جسکے بعد فخر زمان86رنز بنا کر لوکی فرگوسن کی گیند پر پوویلین لوٹے۔
بابر اعظم بھی اپنی نصف سنچری مکمل نہ کرسکے اور46رنز بنا کر فرگوسن کی دوسری وکٹ بنے ۔ شعیب ملک 10رنز بنا کر فرگوسن کے ہاتھوں ہی آؤٹ ہوئے ،کپتان سرفراز احمد بھی میچ ختم نہ کرسکے اور13رنز بنا کر ایش سوڈھی کا پہلا شکار بن گئے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close