فلم

شاہ رخ خان کا بیٹی سہانا کے لیے محبت بھرا پیغام

ممبئی:لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے اپنی بیٹی سہانا خان کا پلے دیکھنے کے بعد ان کے لیے ایک محبت بھرا پیغام سوشل میڈیا پر جاری کیا ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا۔بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان اپنی نئی فلم ’زیرو‘ کی تشہیری مہم کے سلسلے میں بے حد مصروف ہیں لیکن اس کے باوجود انہوں نے اپنی بیٹی سہاناخان کے لیے وقت نکالا اور ان کا پلے ’رومیو جولیٹ‘ دیکھنے کے لیے اچانک لندن پہنچ گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سہانا خان لندن کے ’ College Ardingly‘ میں زیر تعلیم ہیں، چند روز قبل ا نہوں نے اپنے کالج میں ہونے والے ایک ’رومیو جولیٹ‘ نامی پلے میں حصہ لیا تھا، جس میں سہانا نے جولیٹ کا کردار ادا کیا۔شاہ رخ خان سہانا کی پلے میں پرفارمنس دیکھنے کے لیے کچھ دن کی چھٹی لے کر اچانک لندن پہنچ گئے۔ لندن میں انہوں نے سہانا کے ساتھ تصویر لی اور اسے سوشل میڈیا پر نہایت خوبصورت پیغام کے ساتھ شیئر کیا۔انسٹاگرام پر شاہ رخ خان نیدو تصاویر شیئر کیں جن میں ایک تصویر ان کی اورسہانا کیہے جبکہ دوسری سہانا کے پلے کی تصویر ہے اور اس کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’وہ لندن میں اپنی جولیٹ کے ساتھ ہیں، یہ ملاقات شاندار رہی اور پلے میں پوری ٹیم کی پرفارمنس غیر معمولی تھی۔‘اس کے علاوہ انہوں نے پوری ٹیم کو مبارک باد بھی دی۔شاہ رخ خان کا انسٹاگرام پر یہ پوسٹ جاری ہوتے ہی وائرل ہوگیا جسے 6 گھنٹے میں تقریباً 4 لاکھ مداح لائیک اور کمنٹ کر چکے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close