فلم

شاہ رخ خان کی فلم ‘زیرو’ سے ان 2 کھلاڑیوں کی امید ، بولے ۔ بدلے گا لوگوں کا نظریہ

شاہ رخ خان کی فلم “زیرو’ کا ان کے مداحوں کو بے صبری سے انتظارہے لیکن ۔۔اس فلم سے دو بیڈ منٹن کھلاڑیوں کی امیدیں بھی جڑی ہیں۔اس فلم میں شاہ رخ کو بونے کا کردار نبھاتے دیکھا جائیگا۔ایسے میں مارک دھرمائی اور دشا پانڈیا کو امید ہے کہ اس فلم سے بونو ں کے لیے لوگوں سوچ بدلے گی۔

مارک اور دشا دونوں قد میں بیحد چھوٹے ہیں اور دونوں ہی بیڈ منٹن کھلاڑی ہیں۔اسٹار پلس کے گیم شو ‘سب سے اسمارٹ کون ‘میں دونوں کو دیکھا گیا تھا۔ان کا ہدف صرف اس پیغام کو شیئر کرنا تھا کہ بونے ہونا لوگوں کو ان کے خواب پورے کرنے سے نہیں روکتا۔

مارک ورلڈ نمبر۔3 پیرا بیڈ منٹن کھلاڑی ہیں ا ور دشا قومی سطح پر بیڈ منٹن کھلاڑی ہیں۔وہ اس کے ساتھ ہی ایف ایم سی جی کمپنی میں کریئٹو ہیڈ بھی ہیں۔

مارک نے کہا ‘ ہم اس شو میں پیسے جیتنے کے ہدف سے نہیں آئے تھے ۔ہم تو لوگوں کے دلوں کو جیتنےئے تھے اور امد ہے کہ ہ مایسا کرنے میں کامیاب رہے ہوں۔لوگوں کے ہمارے بارے میں سب کچھ نظریے ہیں اور ہم انہیں بدلنا چاہتے ہیں۔شاہ رخ خان اور آنند ایل رائے کی فلم ‘زیرو’ ایک بونے کی زندگی پر مبنی ہے ۔امید ہے کہ شاہ رخ کی اس فلم کے بعد لوگوں کا ہمارے لئے نظریہ بدلے گا’۔

دشا نے کہا کہ “روی سب سے اچھے ہیں اس شو کی پوری ٹیم بہت متاثر کرنے والی ہے ،ہمیں گھر جیسا محسوس ہوا ۔”مارک مستقبل میں ایشیائی کھیلوں کی تیاری میں مصروف ہیں اور دشا اپنے بین الاقوامی ٹورنامینٹ کیلئے تیاری کر رہی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close