فلم

شتروگھن سنہا مراٹھی فلموں میں کام کرنے کے خواہاں

ممبئی: بالی ووڈ اداکار شتروگھن سنہا مراٹھی فلموں میں کام کرنے کے خواہاں ہیں۔ شتروگھن سنہا کافی عرصے سے فلم انڈسٹری سے فاصلہ بنائے ہوئے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے کچھ کہانیوں کا انتخاب کیا۔ جن کے لئے وہ وقت نکال کرکام کریں گے۔

شتروگھن نے کہا کہ اگرانہیں علاقائی فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا تو وہ مراٹھی فلموں کو ترجیح دیں گے۔ شتروگھن نے کہا کہ کچھ عرصے سے ہماری مراٹھی فلم انڈسٹری تھوڑی کمزور پڑ گئی تھی۔ لیکن پچھلے دنوں مراٹھی فلموں میں تمام باصلاحیت لوگوں نے ایسا شاندار کام کیا کہ اس صنعت میں چار چاند لگا دیئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندی فلموں میں تمل، بنگالی اور تیلگو فلموں کے ریمیک کی بات ہوتی تھی وہیں آج مراٹھی فلموں کو ہندی میں بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مجھے علاقائی فلموں میں کام کرنا ہوگا تو مراٹھی فلم کو ترجیح دوں گا۔ کیونکہ مراٹھی فلموں کے بنانے اور پیش کرنے میں بہت زیادہ وزن آگیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close