بہارمتھلانچل

شر پسندوں کی بیگوسرائے میں ماحول بگاڑنے کی کوشش ناکام

بیگوسرائے:نگر نیگم میں موجود پوکھڑیا محلے میں منگل کے دن ہندومسلم کے بیچ آپسی ماحول بگاڑنے کوشش کو اعظیم اتحاد کے لیڈر نے ناکام کردیا وہیں بیگوسرائے بجرنگ دل کے ذریعہ آپسی ماحول کو بگاڑنے کی کوشش کی جارہی تھی جو اب عظیم اتحاد کے لیڈروں کی پہل پر ناکام ثابت ہوئی۔ موصول جانکاری کے مطابق بچوں کے جھگڑے کو بجرنگ دل تنظیم نے افواہ پھیلاکر ہندومسلم کے درمیان آپسی ماحول کو بگاڑنے کی کوشش کی۔ منگل کی رات کو پوکھڑیا میں موجود گاندھی اسٹیڈیم میں بچوں کے درمیان مارپیٹ ہوگیا۔ ایک مسلم بچہ اور ایک ہندوبچہ کے ہوئے تنازعہ کو ہندومسلم کا جھگڑا بتاکر غیر سماجی عناصر نے آپسی ماحول کو بگاڑنے کی کوشش کی۔ ضلع انتظامیہ اور عظیم اتحاد کے لیڈروں کی پہل سے غیرسماجی عناصر کے ارادے کو ناکام کیا۔ جونہی اس واقعہ کی اطلاع اے آئی ایس ایف کے ریاستی نائب صدر امین حمزہ اور یوا راجد کے ضلع سکریٹری محمد اقبال کو ملی فوری طور پر ان سیکڑوں حمایتی پوکھڑیا محلہ پہنچ کر مورچہ سنبھالا جس کو دیکھ کر غیر سماجی عناصر اپنا راستہ لے لیا۔ فی الحال معاملہ کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے ماحول کو پرامن کرنے کے بعد ڈی ایم راہل کے حکم پر نگر تھانہ کی پولس سمیت پوکھڑیا محلہ میں کیمپ کررہی ہے تاکہ کوئی ناگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ وہیں تھانہ صدر ترلوک کمار مشرا اور اے ایس آئی ریتیش کمار رتن اپنے اہلکار کے ساتھ مل ماحول کو پرامن کررکھا ہے۔ وہیںعظیم اتحاد کے لیڈران بھی موجود رہے۔ اس موقع پر اے آئی ایس ایف کے ضلع صدر سجگ سنگھ ، امین حمزہ، یوا آرجے ڈی کے نیتا روی کمار پاسوان، شمبھودیوا ، محمد اشرفی وغیرہ لیڈران موجود رہے۔ وہیں دوسری طرف بجرنگ دل کے ذریعہ بیگوسرائے ٹریفک چوک پر این ایچ 31کو دو گھنٹے تک جام رکھا۔ اور ہندومسلم کے درمیان آپسی ماحول کو بگاڑنے کی کوشش کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close