بہارسیمانچل

شوشل میڈیا پر مذہبی طنزکرنے پر مسلم نوجوانوں میں غم وغصہ

ارریہ: گزشتہ منگل کو شوشل میڈیا فیس بک پر کچھ لوگوں نے مذہبی پوسٹر دے کر نفرت پھیلانے کی کوشش کی۔ ایک دن کے بعد مسلم نوجوانوں کی جماعت نے نگر تھانہ صدر کو درخواست دے کر جلد مذہب پرتنز کرنے والوں کو گرفتار کرنے کو کہا۔ جس سے پولس محکمہ میں کھلبلی مچ گئی۔ پولس نے جلد کارروائی کرتے ہوئے تین لوگوں کو پکڑ کر عدالتی حراست میں بھیج دیا۔ جبکہ پولس چھان بین کررہی ہے۔ جانکاری دیتے ہوئے معاشتری رہنما انیس الرحمن نے بتایا کہ کل 11لوگوں نے اللہ پر تنزکیا۔ جس سے نوجوانوں میں غم وغصہ ہے۔ جناب انیس الرحمن نے مقامی پولس حکومت سے مانگ کیا ہے کہ قابل اعتراض کامنٹ کرنے کے باوجود ایسے لوگ باہر کیسے گھوم رہےہیں۔ اس کی جانکاری ملتے ہی پولس نے فورا تین آدمی کو گرفتار کرلیا۔ باقی بچے لوگوں کو پولس پکڑنے کے لئے لگاتار چھاپہ ماری کرہی ہے۔ دانشوروں کا کہنا ہے کہ شوشل میڈیا سائیڈ فیس بک کے ذریعہ اس طرح کا بھدا تنز کر دونوں جماعتوں کو آپس میں لڑا کر ارریہ کی گنگا جمنی تہذیب کو بیگاڑنے کی کوشش کی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ محبت کی اس مٹی کو تاقیامت تک قائم رکھیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close