جمو ں وکشمیر

شوپیان میں مسلح تصادم، 2 جنگجو ہلاک

سری نگر :جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان کے زینہ پورہ میں اتوار کی صبح سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان ہونے والے ایک مسلح تصادم میں دو مقامی جنگجو مارے گئے۔مہلوک جنگجوؤں کی شناخت یاور وانی ساکنہ بٹنور پلوامہ اور نواز احمد ساکنہ ربن شوپیان کے بطور ہوئی ہے۔ وہ البدر نامی جنگجو تنظیم سے وابستہ تھے۔انتظامیہ نے مسلح تصادم میں دو مقامی جنگجوؤں کی ہلاکت کے پیش نظر ضلع شوپیان میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات منقطع کرادی ہیں۔ریاستی پولیس کے ایک ترجمان نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ربن زینہ پورہ میں جنگجوؤں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر ریاستی پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مذکورہ علاقہ میں گذشتہ رات کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا۔انہوں نے کہا کہ تلاشی آپریشن کے دوران علاقہ میں چھپے بیٹھے جنگجوؤں نے سیکورٹی فورسز کی سرچ پارٹی پر فائرنگ کی۔ سیکورٹی فورسز نے جوابی فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے مابین مسلح تصادم چھڑ گیا۔پولیس ترجمان نے کہا کہ مسلح تصادم دو جنگجوؤں کی ہلاکت پر ختم ہوا۔ انہوں نے کہا ‘مسلح تصادم کے مقام سے دو جنگجوؤں کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔ ان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔پولیس ترجمان نے مزید کہا کہ تصادم کے مقام سے اسلحہ و گولہ بارود کے علاوہ دیگر ممنوعہ مواد بھی برآمد کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close