جمو ں وکشمیر

شوپیان میں مسلح تصادم 2 جنگجو ہلاک

سری نگر، جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان کے کھڈپورہ میں ہفتہ کی شام شروع ہونے والا مسلح تصادم 2 جنگجووں کی ہلاکت پر ختم ہوگیا ہے۔مسلح تصادم کے مقام سے ایک جنگجو کی لاش گزشتہ شام دیر گئے جبکہ دوسرے ایک کی لاش اتوار کی صبح برآمد کی گئی۔
علاقہ میں برستی برف کے باوجود مقامی لوگ جنگجووں کی حمایت میں سڑکوں پر نکل آئے اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ لڑپڑے۔ انتظامیہ نے ضلع شوپیان میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات منقطع کرادی ہیں، جبکہ احتجاجی مظاہروں کے خدشے کے پیش نظر سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری تعینات کردی ہے۔
سرکاری ذرائع نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ شوپیان کے کھڈپورہ میں جنگجووں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر فوج، جموں وکشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس نے مذکورہ علاقہ میں گذشتہ شام قریب ساتھ بجے کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے بتایا ‘سیکورٹی فورسز کا ایک گروپ مشتبہ جگہ کی جانب پیش قدمی کررہا تھا تو ایک رہائشی مکان میں چھپے بیٹھے جنگجووں نے ان پر فائرنگ کی’۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close