بہارمتھلانچل

شکر پور میں پاپولر فرنٹ کا جمہوریت بچاو ملک بچاو پروگرام

دربھنگہ :پاپولر فرنٹ کی جانب سے عیدملن پبلک پروگرام کے بینر تلے جمہوریت بچاو ملک بچاو عنوان کے تحت شکرپور گاوں کی جامع مسجد کے نزدیک ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت فرنٹ کے ضلعی صدر محمد ثنائاللہ نے فرمائی اس موقع پر ڈیموکریٹک پارٹی کے دربھنگہ ضلع جنرل سیکرٹری محبوب عالم نے کہا کہ جب 1977 میں ملک میں ایمرجنسی نافذ ہوئی تھی اس وقت میڈیا نے اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے پوری دنیا میں اس خبر کی تشہیر کی جس کے بعد دنیا بھر سے ایمرجنسی کی مخالفت شروع ہو گئی اور یہ اسی کا نتیجہ تھا جب اندرا گاندھی جی کو ایمرجنسی اٹھانی پڑی تھی لیکن افسوس ہے کہ آج وہی میڈیا دوہرا رویہ اختیار کر عوام کے بنیادی مسائل کو چھوڑ کر صرف ہندو مسلم اتحاد کا پارہ پارہ کرنے پر تلی ہوئی ہے میڈیا کارپوریٹ گھرانوں کی گود میں بیٹھ کر نفرت کی سیاست کو ہوا دے رہی فرنٹ کے ضلع سیکرٹری نورالدین زنگی نے کہا کہ ایسے وقت میں جب ملک میں ایک طرف نفرت اور دوسری طرف خوف و دہشت کا ماحول قائم ہے پاپولر فرنٹ اپنے ایجنڈوں کے تحت مسلمانوں، آدیواسیوں، دلتوں اور پسماندہ طبقوں کے اندر خود اعتمادی پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے وہیں محمد ثنائاللہ نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ آج ملک فاسشٹ طاقتوں کے ہاتھ میں ہے آر ایس ایس اس ملک میں اپنا قانون نافذ کر جمہوریت کا گلا گھونٹ نا چاہ رہی ہے۔2014 میں بی جے پی اس ایجنڈے کو لیکر برسر اقتدار آئی تھی اس سے سرمو انحراف کرتے ہوئے جہاں ہندوستان میں فرقہ پرستی کو ہوا دینے لگی وہیں معاشی اعتبار سے بھی ملک کافی کمزور ہو گیا ہے وہیں سماجی ہم آہنگی بھی داو پر لگ گئی ہے جس سے آپسی ٹکراؤ کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے اس پروگرام کی نظامت معظم مختار نے انجام دیئے محمد فیصل نے اس تقریب میں آئے شرکاء استقبال کیا جبکہ فرنٹ کے ایریا ذمہ دار توقیر نے سیکریٹری رپورٹ پیش کی اس تقریب میں سمیتی ممبر ارشد مرغوب ببلو سمیت سینکڑوں افراد موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close