بین الاقوامی

شہباز شریف کی ٹرانزٹ ریمانڈ 6 نومبر تک بڑھی

اسلام آباد:پاکستان کی راجدھانی اسلام آباد میں واقع احتساب عدالت نے پاکستان مسلم لیگ۔نواز (پی ایم ایل۔این) کے صدر شہباز شریف کی آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم معاملے میں ٹرانزٹ ریمانڈ 6 نومبر تک بڑھا دی ہے۔
نیشنل احتساب بیورو (این اے بی) نے شہباز شریف کو احتساب عدالت کے جسٹس محمد بشیر کے سامنے پیش کیا ۔ شہباز شریف نے پارلیمنٹ سیشن 9 نومبر تک چلنے کا حوالہ دیتے ہوئے عدالت سے اپنی ٹرانزٹ ریمانڈ اسی تاریخ تک بڑھانے کی درخواست کی تھی۔ وہ پہلے سے ٹرانزٹ ریمانڈ پر ہیں اور یہ مدت بدھ کو ختم ہوگئی تھی۔
این اے بی نے عدالت سے شہباز شریف کی ٹرانزٹ ریمانڈ سات دنوں کے لئے بڑھانے کی درخواست کی جسے عدالت نے تسلیم کرلیا اور ان کی ریمانڈ 6 نومبر تک بڑھا دی گئی۔
این اےبی نے شہباز شریف کو آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم معاملے میں 6 اکتوبر کو گرفتار کیا تھا۔
نیشنل احتساب بیورو کے افسران نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ لاہور میں واقع احتساب عدالت نے شہباز شریف کو 7 نومبر تک کے لئے ہی بیورو کے حوالے کیا تھا اور انہیں اس سے پہلے اسی عدالت میں پیش کیا جانا ہے۔
شہباز شریف آشیانہ پروجیکٹ ایل ڈی اے کو دینے کے لئے پنجاب لینڈ ڈیولپمنٹ کمپنی کو حکم جاری کرنے کے ملزم ہیں۔ اس منصوبے کے ناکام رہنے کی وجہ سے ریاستی حکومت کو سات کروڑ 15 لاکھ ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔
وزیراعظم کے سابق سکریٹری فواد حسن فواد اور ایل ڈی اے کے سابق ڈائرکٹر احد چیمہ بھی آشیانہ معاملے میں گرفتار کئے گئے ہیں اور اس وقت عدالتی حراست میں ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close