دہلیہندوستان

شہیدوں کو اعزاز سے سر فراز کرنا ہمارے لئے جملہ نہیں، ذمہ داری ہے: کجریوال

نئی دہلی: دہلی فائرمین ایسوسی ایشن نے شہیدوں کو ایک کروڑ روپے کی اعزازی رقم اور نوکری دینے پر دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال، شہری ترقی کے وزیر ستیندر جین اور وزیر ٹرانسپورٹ کیلاش گہلوت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ شہیدوں کو اعزاز سے سر فراز کرنا ہمارے لئے جملہ نہیں، ذمہ داری ہے۔
ایسوسی ایشن نے جمعرات کو ایک پروگرام کا اانعقاد کرکے دہلی حکومت کی طرف سے فائرفائٹرس کے شہید ہونے پر ان کے خاندان کو ایک کروڑ کی اعزازی رقم اور ایک رکن کو سرکاری نوکری دینے کے فیصلے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ دہلی حکومت نے ڈیوٹی پر شہید ہونے والے پولیس، فوج، فائر فائٹرس کے جوان کے خاندان کو ایک کروڑ روپے کی رقم دیئے جانے کی منصوبہ بندی کا نفاذ کیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close