سیاستہندوستان

شیوراج فکر نہ کریں، ہر وعدہ پورا کرے گی ریاستی حکومت: کمل ناتھ

بھوپال: انتخابات کے وقت کانگریس کی طرف سے کئے گئے 10 دن میں کسانوں کی قرض معافی وعدے کو یاد دلاتے ہوئے پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے جمعہ کو صبح ٹویٹ کے ذریعے وزیر اعلیٰ کمل ناتھ اور ان کی حکومت نشانہ سادھاہے ، تو وہیں وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے بھی شیوراج سنگھ چوہان پر جوابی حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیوراج جی فکر نہ کریں، ریاستی حکومت اپنا ہر وعدہ پورا کرے گی۔سابق وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ کانگریس نے انتخابات کے وقت حکومت بننے کے بعد 10 دن میں کسانوں کی قرض معافی کا اعلان کیا تھا، لیکن 25 دن بعد بھی کسان کا قرض معاف نہیں ہو پایا ہے۔ وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے اس کے جواب میں جوابی حملہ کیا ہے۔ انہوں نے جمعہ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس کو لوگ اعلانات کی مشین کہتے ہیں، جن کے دور میں کئے گئے ہزاروں اعلانات آج بھی ادھورے ہیں، وہ ہماری 22 دن کی حکومت کو ہمارے اعلانات کو یاد دلایا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم شیوراج جی کے مزاج کو سمجھ رہے ہیں۔ اقتدار جانے کے غم سے وہ نکل نہیں پا رہے ہیں۔ اب اقتدار سے دور ہوئے انہیں صرف 22 دن ہوئے ہیں، انہیں اب سالوں آرام کرنا ہے۔ ان کی تکلیف کو سمجھا جا سکتا ہے۔ وہ فکر نہ کریں، ہماری حکومت ہر وعدہ پورا کرے گی۔ کسان ہمارے ساتھ کھڑا ہے۔ ہم پر اس کو پورا یقین ہے۔ اسے پتہ ہے کہ جو ہم نے کہا ہے، اسے ہم ضرور پورا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے قرض معافی کا حکم جاری کر دیا ہے اور کابینہ نے بھی اس اسکیم کو منظوری دے دی ہے۔ ہم سب سے پہلے کسان قرض معافی کے فیصلوں کو عمل میں لانا چاہتے ہیں۔ یہ شیوراج حکومت نہیں ہے، جس میں جلد بازی میں صرف اعلانات ہی کئے جاتے تھے۔ لیکن ان پر عمل نہیں ہوتا تھا۔ ہم نے قرض معافی کا اعلان کیا تھا، ہم مکمل عمل کی پیروی کر رہے ہیں۔ حیرت تو اس بات کا ہو رہا ہے کہ جو لوگ خزانہ خالی کر گئے وہ بجٹ پر سوال اٹھا رہے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close