بہار

شیڈول ٹرائیب کا درجہ دلانے کے لیے وزیراعلیٰ کا شکریہ

پٹنہ 12جون (پرمود کمار پاٹھک)وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی قیادت والی حکومت کے ذریعہ ریاست کے نونیا ،بند ،بلدار ،چائے ،تیئر ،کھلوٹ ،سرہیا ،ونپر،کیوٹ ،ملہا اور نشاد ذات کو شیڈول ٹرائیومیں شامل کرنے کے لیے مرکزی حکومت کو مکمل رپورٹ کے ساتھ شفارش کی گئی اس کے لیے پارٹی کے ریاستی ترجمان ڈاکٹر بھارتی مہتا اور ریاستی صدر نونیا مہاسنگھ اور ضلع صدر جنتاد ل یو سیوان ،راجیشور چوہان نے دلی طور پر شکریہ اداکرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ نتیش کمار نے غریبوں کے دکھ درد کو سمجھتے ہوئے ان ذاتوں کو شیڈول ٹرائیب میں شامل کرنے کے لیے یہ کام کیا ہے۔جس کے لیے پورا سماج ان کا قرض دار رہے گا اور آنے والے انتخاب میں اپنی حمایت دیکر وزیراعلیٰ نیتش کمار کا ہاتھ مضبوط کرنے کا کام کرے گا ۔شکریہ ادا کرنے والوں میںسنتوش مہتا ،ای بالیشور پرساد ،ڈاکٹر انوپ کمار ،پرتبھانو سنگھ ،راج کمار ،اودھیش کمار مہتو ، دنیش مہتو ،ستیندر مہتو ،ونئے چوہان ،گنگ مہتو ،رامو چودھری ،بھولا چوہان ،سندیش مہتو ،بکاﺅ مہتو،شیو ناتھ پرساد ،ستیندر پرساد ،انیویش کمار ،راجیش چوہان ،سلیش کمار سمیت سینکڑوں لوگ شامل ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close