کھیل

صرف کوچ اور کپتان کی چل رہی ہے : کامران

لاہور : پاکستانی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کے انتخاب میں سلیکشن کمیٹی، کوچ اور کپتان کو مل کر فیصلہ کرنا چاہیے لیکن موجودہ حالات میں کوچ اور کپتان کی چل رہی ہے۔
کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے 36سالہ وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل کوچ اور کپتان کے خلاف پھٹ پڑے، انہوں نے کہا کہ میری کرکٹ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔میری فٹنس اور کارکردگی بھی سب کے سامنے ہے، دیگر ممالک کی ٹیموں میں دو وکٹ کیپر شامل ہوتے ہیں۔
کامران اکمل نے 2016میں پاکستا ن سپر لیگ میں شاندار پرفارمنس دکھانے کے بعد آخری مرتبہ 2017میں دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران بطور اسپیشلٹ بلے باز پاکستان کی نمائندگی کی تھی تاہم کچھ خاص کرنے میں ناکام رہے تھے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close