بہارمتھلانچل

صفائی رضاکاروں کے تین روزہ رہائشی ٹریننگ کاڈی ایم نے کیا آغاز

مدھو بنی: مسٹر شرشت کپل اشوک، ڈی ایم مدھو بنی کے ذریعہ اتوار کو مقامی گنگا ساگر تالاب کے نزدیک اتسو گارڈن کیمپس میں لوہیا سوچھ بہار مہم کے تحت صفائی رضا کاروں کمیونیٹی پر مبنی مکمل صفائی مہم پروگرام کے تین روزہ رہائشی ٹریننگ کا شمع روشن کر افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر مسٹر اجئے کمار سنگھ،ڈی ڈی سی مدھو بنی مسٹر کمار گورو، ڈپٹی کلکٹر، مدھو بنی مسٹر سنیل کمار سنگھ، سب ڈویزنل افسر، صدر مدھو بنی مسٹر برج بہاری بھگت، ڈائرکٹر ڈی آر ڈی اے مسٹر کمار ستیہ کام، سماجی تحفظ، مدھو بنی مسٹر ویمل کمار منڈل، سبڈویز نل افسر جھنجھار پور، مسٹر شنکر شرن او می، سبڈویزنل افسر جئے نگر سمیت دیگر افسران موجود تھے۔ میٹنگ کو خطاب کر تے ہوئے ڈی ایم نے کہا کہ صفائی کے لئے انتہائی ضروری ہے کہ لوگ اپنے اپنے خیالات میں تبد یلی لائیں اور کردار میں بد لائو لائیں۔ انہوں نے صفائی رضا کاروں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس کام کو محض ایک جاب کی شکل میں دیکھنا مناسب نہیں ہے۔ آپ کی کوشش اور سخت محنت سے سماج میں تبدیلی آتی ہے۔ اسے سماجی ترقی کے نظریہ سے دیکھنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یقینی طور پر ہم سبھی عوامی نمائندوں اور مدھو بنی ضلع کے باشندوں اور صفائی رضاکاروں کی سخت محنت کے زور پر اپنے ہدف کو حاصل کریں گے۔ٹریننگ میںصفائی رضاکاروں کو ٹریننگ کا مقصد بتایا گیا۔ اس کے بعد صفائی کیوں؟ بغیر صفائی کی سند، بیماریوں کا حملہ، بچوں کے شرح اموات میں اضافہ، غریبی، بچوں کا اسکول ڈراپ آئوٹ اور اور ذریعہ معاش میں کمی موضوعات پر غور و خوض کیا گیا۔ سی ایل ٹی ایس ایک تعارف اور مقاصد، سی ایل ٹی ایس ٹریننگ ٹولس اور طریقہ استعمال سسٹم پر بھی گفتگو کی گئی۔ اس کے علاوہ طبقاتی ترغیب کے لئے دیگر ذرائع شب میں چو پال میں صفائی ویڈیو کا مظاہرہ، ضد کرو مہم، پربھات پھیری، بہن بیٹی سمان، مل سبھی چھوڑو مہم، وغیرہ کرنے پر روشنی ڈالی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close