بہارکوسی

صفائی کی تئیں کیا گیا لوگوں کو بیدار

موتیہاری(محمداکرم) پاکی صفائی کو مذہب اسلام نے نصف ایمان قرار دیاہے جس سے اس کی اہمیت کا اندازہ لگایا جاسکتاہیکہ صفائی ستھرائی کی کتنی ضرورت ہے۔اسی کام کو مرکزی سرکار نے رفتار دیتے ہوئے اچھی پہل کی ہے جس میں سبھی مکتبہ فکر کے لوگوں کو چاہئے کہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔مزکورہ باتیں پچپکڑی میں موجود آواسیہ سنٹرل اسکول کے ڈائریکٹر محمدذبیح اللہ نے کہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ آس پاس گندگی رہنے سے مختلف طرح کے بیماری کے ہونے کا خدشہ بنا رہتاہے۔اگر ہم صفائی کی تئیں سنجیدہ رہے تو بیماریوں سے خود کو محفوظ کیا جاسکتا ہے۔اس موقع پر پچپکڑی بازار کے آس پاس موجود گاوں،گلی محلوں میں صفائی کا پیغام دیا اور جگہ جگہ گندگی مارنے کی دواوں کا چھڑکاو کیا گیا۔موقع پر اودھ کشور مشرا،برجیش مشرا،محمدعلی امام،محمدنظم الدین سمیت کثیر تعداد میں استاتذہ و طلبا طالبات موجودتھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close