بہارمتھلانچل

ضلع میں بڑھتے جرائم پر مانو ادھیکار یوا سنگھٹن کا اظہار تشویش

دربھنگہ:دربھنگہ میں بڑھتے جرائم کے مدنظر ’’مانو ادھیکار یوا سنگھٹن کے ریاستی صدر منوج کمار کی قیادت میں ایک وفدنے دربھنگہ رینج کے آئی جی پنکج کمار دراد سے ملاقات کی اور دربھنگہ میں گولی باری ، چاقو بازی اور قتل ولوٹ پاٹ پر تشویش ظاہر کیا۔ وفد نے کہا کہ جمہوریت کے چوتھے ستون میڈیا والوں پر بھی کھلے عام قتل کی سازش کا خلاصہ کیا جارہے ۔ جرائم پیشہ قانون کو اپنے ہاتھ میں لے رہے ہیں یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔ اسلئے اس کے خلاف فوری طورپر سخت کاروائی کی جائے ۔ آئی جی نے وفد کو یقین دلایا کہ بڑھتے جرائم سے پولیس محکمہ تشویش میں ہے اور جلد ہی تمام معاملوں میں ملوث جرائم پیشوں کو سلاخوں کے پیچھے بھیجا جائے گا ۔ وفد میں ریاستی صدر برج موہن یادو ، ریاستی نائب صدر رنجیت کمار ، سکریٹری رام کمار یادو ، قانونی صلاح کار اودے لال دیو ، سنیل بھارتی ، میڈیا انچارج پربھاس رنجن اور منوج کمار شامل تھے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close