بہارکوسی

طارق انور نے خانقاہ بارگاہ عشق تکیہ شریف میں دی حاضری

پٹنہ سیٹی:این سی پی کے قومی جنرل سکریٹری ممبر پارلیامنٹ طارق انور نے آج پٹنہ سیٹی کی قدیم دینی روحانی خانقاہ بارگاہ عشق تکیہ شریف پٹنہ سیٹی میں حاضری دی اس موقع پر حضرت سید شاہ خواجہ امجد حسین قدسرہٗ العزیز جس کے 103 ویں سالانہ عرس میں شرکت کی اور حضرت چادر پوشی کے بعد ملک اور ریاست کی ترقی کے لیے دعاء مانگی ۔اس موقع پر حضرت سید شاہ خواجہ بہاءالدین احمد نقشی بندی کے حجرہ میں تشریف لے جاکر طارق انور نے ان سے ملاقات کی اور دعاء کی درخواست کی۔ انہوں نے سجادہ نشیں سید شاہ خواجہ عامر شاہد کے مختلف مسائلہ پر تبادلہ خیال کیا ۔ان کے ہمراہ اشرف فریدی ،ریاستی جنرل سکریٹری بہار اسٹیٹ قومی تنظیم ،شمس الہدیٰ ،قاری محمد یوسف ،شکیل احمد،چندر شیکھر سنگھ ،سنجئے پاسوان اور محمد مظہر وغیرہ شامل تھے۔ اس بیچ خانقاہ بارگاہ عشق تکیہ شریف میتن گھاٹ میں چار روزہ سالانہ عرس کے دوسرے دن حضرت قطب عالم آفتاب طریقت سید نا شاہ خواجہ امجد حسین المعروف شاہ امیر قدسرہٗ العزیز کے مزار شریف پر بعد نماز عصر چادر پوشی ،گلپوشی ،عطر پاشی کی گئی اور ملک اور ریاست کی ترقی کے لیے دعائیں مانگی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close