پٹنہ

طالب علم قاصر ہوتوقرض بھی معاف کرسکتی ہے حکومت: نتیش

پٹنہ،بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے ‘سب پڑھیں، آگے بڑھیںکی سمت میں اور ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے آج کہا کہ اعلی تعلیم حاصل کرنے میں تعاون دینے کے مقصد سے اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ منصوبہ کے تحت لئے گئے قرض ادا کرنے میں اگر طالب علم قاصر ہو تو حکومت اسے معاف کر سکتی ہے ۔ مسٹر نتیش کمار نے یہاں اسٹو ڈنٹ کریڈٹ کارڈ اسکیم کے تحت اعلی تعلیم حاصل کرنے میں تعاون دینے کے مقصد سے قائم بہار اسٹیٹ ایجوکیشن فائنانس کارپوریشن کے ذریعہ منظور شدہ تعلیمی قرض کے آن لائن ٹرانسفرپروگرام کا آغاز کرنے کے بعد کہا کہ حکومت کا مقصد ہے کہ سب پڑھیں اور آگے بڑھیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر طالب علم قرض لوٹانے میں اہل نہیں ہوں گے تو ریاستی حکومت اسے معاف بھی کرسکتی ہے ۔ وزیر اعلی نے کہا کہ اسٹو ڈنٹ کریڈٹ کارڈ اسکیم کے تحت طلبہ کو چار لاکھ روپے تک کا قرض چار فیصد عام شرح سود پر دستیاب ہو گا۔وہیں، خواتین، معذور افراد اور ٹرانس جینڈر(خواجہ سراو ں) کو ایک فیصد شرح سود پر تعلیمی قرض دیا جائے گا۔طالب پڑھائی مکمل کرنے اور نوکری حاصل کرنے کے بعد یہ قرض لوٹا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہار اسٹیٹ ایجوکیشنل فنانس کارپوریشن کے ذریعے سادہ اور بدیہی طورپر اب طلبہ کو قرض دستیاب ہو سکے گا۔ کارپوریشن کے قیام سے قبل حکومت نے بینکوں کے ذریعے طلبہ کو قرض دلانے کا کافی کوشش کی۔ حکومت نے سود کے ساتھ رقم کی ضمانت دی ۔ اس کے بعد بھی بینکوں کے ذریعہ طالب علموں کو قرض فراہم نہیں کرایاجارہا تھا۔ریاستی حکومت اب طالب علموں کو اپنے خزانے سے تعلیمی قرض فراہم کر رہی ہے تاکہ وہ آگے تعلیم حاصل کرسکیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close