کھیل

طاہر کے پانچ وکٹوں کی بدولت جنوبی افریقہ کی پہلے ٹی۔20 میں فتح

لندن: لیگ اسپنر عمران طاہر (23 رن پر پانچ وکٹ) کی بہترین گیند بازی کی بدولت جنوبی افریقہ نے یہاں بوفالو پارک میں زمبابوے کو 24 رن سے ہراکر پہلا ٹی۔20 میچ جیت لیا۔
جنوبی افریقہ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اووروں میں چھ وکٹ پر 160 رن کا اسکور بنایا جس کے جواب میں زمبابوے کی ٹیم 17.2 اووروں میں 126 رن پر ڈھیر ہوگئی۔ جنوبی افریقہ نے اس جیت سے تین میچوں کی سیریز میں 1۔0 کی برتری حاصل کرلی ہے۔ میچ میں پانچ وکٹ لینے والے عمران طاہر مین آف دی میچ قرار دیئے گئے۔
طاہر نے پہلے چار اووروں میں نئی گیند سے کھیلتے ہوئے زمبابوے کو تین جھٹکے دیتے ہوئے اس پر دباؤ بنایا ۔ ٹی۔20 میں یہ ان کی بہتر کارکردگی بھی ہے۔ طاہر نے کہا کہ میں نئی گیند سے کافی وقت سے پریکٹس کررہا تھا اور میری کوشش تھی کہ موقع پر ملنے پر میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کروں۔ انہوں نے اس کے بعد لگاتار دو گیندوں پر مزید دو وکٹ لئے جس سے زمبابوے نے 65 رن پر ہی اپنے چھ وکٹ گنوا دیئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close