کھیل

طلائی تمغہ یافتہ تجندرپال کے والد کا انتقال

نئی دہلی: انڈونیشیا میں اختتام ہوئے 18 ویں ایشیائی کھیلوں کے شاٹ پٹ طلائی تمغہ یافتہ ہندستانی کھلاڑی تجندرپال سنگھ تور کے والد کا انتقال ہو گیا ہے۔
تور کے والد اپنے بیٹے کا طلائی تمغہ دیکھنے سے پہلے ہی اس دنیا کو الوداع کہہ گئے۔ گزشتہ ہفتے ختم ہوئے ایشیاڈ میں تور تمغہ جیتنے والے پہلے ہندوستانی کھلاڑی تھے جنہوں نے گیمز اور قومی ریکارڈ توڑتے ہوئے 20.75 میٹر کی تھرو کے ساتھ طلائی جیتا تھا۔
ہندستانی کھلاڑی نے اپنا تمغہ جیتنے کے بعد دو برس سے کینسر سے برسرپیکار اپنے باپ کو اسے وقف کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھاکہ میرے خاندان اور دوستوں نے میری اس جیت کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں۔ میں اسے اپنے والد کو وقف کرنا چاہتا ہوں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close