تعلیم

طلبا میں مثبت فکر کو فروغ دینا معلم کی اہم ذمہ داری

اردو یونیورسٹی میں اساتذہ کے 10 روزہ تربیتی پروگرام کا آغاز

حیدرآباد: مر کز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذہ ¿ اردو ذریعہ ¿ تعلیم،مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں مانو ماڈل اسکولس کے پرائمری ٹیچرس کے 10 روزہ تربیتی پروگرام کاآج آغاز عمل میں آیا۔ افتتاحی اجلاس کی صدارت ڈاکٹر ایم اے سکندر ، رجسٹرار نے کی۔انہوں نے صدارتی خطاب میں پروگرام کی افادیت کا حوالہ دیتے ہوئے یہ کہا کہ ایک استاد کو اپنے سماج سے جڑنا چاہیے ۔مہمانِ خصوصی جناب انل کمار ، ریجنل ڈائرکٹر، این آئی او ایس، حیدرآباد نے اپنے خطاب میں NCF-2005کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے استاد کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتا یا کہ طلبہ میں مثبت فکر کو فروغ دینا معلم کی اہم ذمہ داری ہے اور طلبہ کے ساتھ اساتذہ کا بر تا و ¿ بہت عمدہ ہو نا چاہیے اور انہیں سوال کرنے پر اکسانا چا ہیے۔ا نہوں نے یہ بھی کہا کہ وسائل کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کی ذمہ داری بھی اساتذہ کی ہے اور بچوں کے ساتھ سماج میں بھی تعلیم کو عام کر نا چا ہیے۔ انہوں نے کہا کہ درس و تدریس ایک مقدس پیشہ ہے اس لئے اس کے ساتھ انصاف ہونا چا ہیے۔ ایک استاد کو بچو ں کی حوصلہ شکنی سے گریز کرنا چا ہیے۔ نودیہ ودیالیہ اور کیندری ودیالیہ کی طرح مانو ماڈل اسکولس کو بھی بہت لمبا سفر طے کرنا ہے۔ پروفیسر ایچ خدیجہ بیگم،ڈائرکٹر(انچارج)، سی پی ڈی یو ایم ٹی نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور اورینٹیشن پروگرام کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ پروگرام کی کاروائی جناب مصبا ح انظر،اسسٹنٹ پروفیسر ،سی پی ڈی یو ایم ٹی نے کارروائی چلائی اور ڈاکٹر محمد اکبر ، اسسٹنٹ پروفیسر ،سی پی ڈی یو ایم ٹی نے اظہار تشکر پیش کیا۔
اُردو یونیورسٹی میں عبدالقدیر کو تعلیم میں پی ایچ ڈی
حیدرآباد، 15 اکتوبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے شعبہ ¿ تعلیم و تربیت کے ریسرچ اسکالر عبدالقدیر کو پی ایچ ڈی کی ڈگری کا مستحق قرار دیا ہے۔ انہوں نے پروفیسر فاطمہ بیگم، ڈین اسکول آف ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ کی نگرانی میں ”ریاست آندھرا پردیش میں لڑکیوں کے تعلیمی موقف پر کستوربا گاندھی بالیکا ودلیہ اسکیم کا اثر۔ ایک مطالعہ“ کے موضوع پر اپنا تحقیقی مقالہ قلمبند کیا تھا۔
واضح رہے کہ عبدالقدیر، ضلع محبوب نگر میں ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر ، انچارج ڈی ای او، اسسٹنٹ کمشنر برائے امتحانات، میدک اور محبوب نگر ڈائٹ کالج کے پرنسپل کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close